☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عاقلہ کی دیت کیا ہوگی؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← عاقلہ کی دیت کیا ہوگی؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 28377 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابن أبي (ذئب) (١) أن عمر بن عبد العزيز أمر (أن) (٢) (تعقل) (٣) الموضحة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابو ذئب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے سر میں زخم لگانے والے کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29621، ترقيم محمد عوامة 28377)
حدیث نمبر: 28378 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابن أبي ذئب عن رجل عن سعيد بن المسيب قال: لا تعقل العاقلة إلا الثلث فما زاد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابو ذئب کسی آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے ارشاد فرمایا: عاقلہ دیت ادا نہیں کرے گی مگر تہائی یا اس سے زائد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29622، ترقيم محمد عوامة 28378)
حدیث نمبر: 28379 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عمر بن عبد الرحمن السهمي عن رجل أن رجلًا أتى عمر بن الخطاب في موضحة فقال: إنا لا نتعاقل (المضغ) (١) بيننا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالرحمن سہمی ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر بن خطاب کے پاس سر کے زخم کے بارے میں آیا تو آپ نے فرمایا، ہم اپنے درمیان باہم طور پر گوشت کے چیتھڑوں کی دیت ادا نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29623، ترقيم محمد عوامة 28379)
حدیث نمبر: 28380 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عيسى عن الشعبي قال: ليس فيما دون الموضحة عقل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: سر کے زخم سے کم میں دیت نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29624، ترقيم محمد عوامة 28380)
حدیث نمبر: 28381 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: متى يبلُغُ العقلُ أن (تَعقلَه) (١) العاقلةُ عامة (أجمعون) (٢) إذا بلغ الثلث؟ قال: ⦗٢٤٥⦘ نعم (أخال) (٣) (ولا أشك) (٤) أنه قال: وما لم يبلغ الثلث فعلى قوم الرجل خاصة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ دیت اتنی مقدار کو کب پہنچتی ہے کہ عاقلہ والے سب اس دیت کو ادا کریں جب ثلت کو پہنچ جائے اس وقت؟ آپ نے فرمایا: ہاں میرا خیال ہے اور مجھے شک نہیں کہ انہوں نے یوں بھی کہا اور جب تک وہ ثلت کو نہ پہنچے پس اس وقت اس آدمی کی خاص قوم پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29625، ترقيم محمد عوامة 28381)
حدیث نمبر: 28382 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن عبد اللَّه بن مؤمل قال: حدثني عمر بن عبد الرحمن السهمي عن عطاء بن أبي رباح عن أبي أمية [ (الأخنسي) (١) قال: كانت عند عمر بن الخطاب جالسًا، فجاء رجل من بني غفار، فقال: إن (ابني) (٢) شج، فقال (عمر) (٣) : إن (هذه) (٤) المضغ] (٥) لا يتعاقلها أهل القرى (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امیۃ اخنس فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ قبیلہ بنو غفار سے ایک آدمی آیا اور کہنے لگا یقینا میرے بیٹے کے سر میں چوٹ لگ گئی ہے تو آپ نے فرمایا، بیشک ان گوشت کے ٹکڑوں کے لیے بستی والے دیت ادا نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29626، ترقيم محمد عوامة 28382)