☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو گلا گھونٹ کر آدمی کو قتل کردے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس آدمی کا بیان جو گلا گھونٹ کر آدمی کو قتل کردے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 28194 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن سماك بن الفضل أن رجلًا (خنق صبيًا) (١) على أوضاح له، قال: فكتب (فيه) (٢) إلى عمر (بن) (٣) عبد العزيز، فكتب (٤) أن يقتل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سماک بن فضل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی بچہ کا اس کی پازیب سے گلا گھونٹ کر اسے مار دیا راوی کہتے ہیں: اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا تو آپ نے جواب لکھا: اس شخص کو قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29428، ترقيم محمد عوامة 28194)
حدیث نمبر: 28195 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن أبي هاشم عن إبراهيم قال: إذا خنقه حتى (يقتله) (٢) قتل به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہاشم فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: جب کسی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا تو قاتل کو بھی قصاصاً قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29429، ترقيم محمد عوامة 28195)
حدیث نمبر: 28196 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) إسرائيل عن جابر ⦗٢٠١⦘ (عن عامر) (٢) قال: إذا خنق الرجل الرجل فلم يرفع عنه حتى يقتله فهو قود، وإذا رفع عنه ثم مات فدية مغلظة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا: جب آدمی نے دوسرے آدمی کا گلا گھونٹا اور اس کو نہیں چھوڑا یہاں تک کہ اسے قتل کردیا تو اس صورت میں قصاص ہوگا۔ اگر اس نے اسے چھوڑ دیا اس کے بعد وہ مرا تو اس پر دیت مغلظہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29430، ترقيم محمد عوامة 28196)
حدیث نمبر: 28197 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن الحكم أن رجلًا خنق رجلًا فقتله، فجعلت عليه الدية مغلظة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جس نے کسی آدمی کو گلا گھونٹ کر ماردیا تو حضرت حکم نے فرمایا اس پر سخت خون بہا لازم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29431، ترقيم محمد عوامة 28197)
حدیث نمبر: 28198 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو قتيبة وأبو داود الطيالسي عن شعبة عن حماد قال: هو خطأ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد نے ارشاد فرمایا: یہ قتل خطا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29432، ترقيم محمد عوامة 28198)