☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو غلام کو غلطی سے قتل کردے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اس آدمی کا بیان جو غلام کو غلطی سے قتل کردے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 27992 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا يعقل العبد، ولا يُعقل عنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ غلام دیت ادا نہیں کرے گا اور نہ ہی اس سے دیت وصول کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29213، ترقيم محمد عوامة 27992)
حدیث نمبر: 27993 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢١٤ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت له الرجل يقتل العبد من يعقله؟ (يعقله) (٢) هو (أم) (٣) قومه؟ قال: قومه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: اس شخص کے متعلق جو غلام کو قتل کردے اس کی دیت کون ادا کرے گا؟ وہی شخص یا اس کی قوم؟ آپ نے فرمایا: اس کی قوم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29214، ترقيم محمد عوامة 27993)
حدیث نمبر: 27994 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن حماد والحكم أنهما قالا: في رجل قتل دابة خطأ، قالا: في ماله، وإن قتل (عبدًا) (١) فهو على العاقلة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد اور حضرت حکم ان دونوں حضرات نے ایسے آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا جس نے کسی سواری کو غلطی سے ماردیا تو اس کا ضمان اس کے مال میں لازم ہوگا اور اگر اس نے کسی غلام کو قتل کیا تو اس کی دیت خاندان والوں پر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29215، ترقيم محمد عوامة 27994)
حدیث نمبر: 27995 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر عن يونس عن الزهري في حر قتل عبدًا خطأ، قال: قيمته على العاقلة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ حضرت زہری نے اس آزاد شخص کے بارے میں جس نے کسی غلام کو غلطی سے قتل کردیا ہو یوں فرمایا اس غلام کی قیمت اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29216، ترقيم محمد عوامة 27995)
حدیث نمبر: 27996 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع ويزيد بن هارون عن (يزيد) (١) بن إبراهيم عن الحسن قال: إذا قتل الحر العبد خطأ يعتق رقبة، وعليه الدية.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضر ت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب آزاد شخص کے غلام کو غلطی سے قتل کردیا تو وہ ایک غلام کو آزاد کرے گا اور اس پر دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29217، ترقيم محمد عوامة 27996)
حدیث نمبر: 27997 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٢١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور عن محمد بن راشد عن (مكحول) (١) قال: ليس على أهل (القبيلة) (٢) من دية العبد شيء.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن راشد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا: قبیلہ والوں پر غلام کی دیت میں سے کوئی چیز لازم نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29218، ترقيم محمد عوامة 27997)