☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی آزاد کسی غلام کو زخمی کر دے تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الديات← اگر کوئی آزاد کسی غلام کو زخمی کر دے تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 27799 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) وابن علية عن خالد عن ابن سيرين عن شريح في عبد جرح حرًا قال: إن شاء اقتص منه، وإن شاء أخذ (بخماشته) (٢) (أرشًا) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاضی شریح سے اس غلام کے بارے میں کہ جو کسی آزاد کو زخمی کردے ارشادمروی ہے کہ اگر وہ چاہے تو قصاص لے لے اور اگر چاہے تو اپنے زخم کے بدلہ میں تاوان لے لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29002]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29002، ترقيم محمد عوامة 27799)
حدیث نمبر: 27800 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جوير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا شج الحر العبد متعمدًا فإنما (هي) (١) دية ليس (٢) عليه قود.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ جب آزاد آدمی کو جان بوجھ کر زخمی کردے تو اس کے بدلہ میں صرف دیت ہوگی اور اس کے اوپر قصاص نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29003]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29003، ترقيم محمد عوامة 27800)
حدیث نمبر: 27801 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن محمد بن (عمرو) (١) عن عمر ابن عبد العزيز قال: لا يقاد الحر من العبد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا ارشاد ہے کہ آزاد سے غلام کے بدلہ میں قصاص نہیں لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29004، ترقيم محمد عوامة 27801)
حدیث نمبر: 27802 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي والحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم کا ارشاد ہے کہ غلاموں اور آزاد لوگوں کے درمیان ”فِیمَا دُونَ النَّفْسِ“ میں قصاص نہیں ہے (یعنی قتل کے علاوہ قصاص نہیں ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29005، ترقيم محمد عوامة 27802)
حدیث نمبر: 27803 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريح قال: قلت لعطاء: العبد يشج الحر أو يفقأ عينه، فيريد الحر أن يستقيد من العبد، قال: لا يستقيد حر من عبد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ غلام جب آزاد آدمی کو زخمی کردے یا اس کی آنکھ پھوڑ دے پھر آزاد اس سے قصاص لینا چاہے تو، تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد غلام سے قصاص نہیں لے سکتا اور اسی طرح حضرت مجاہد اور سلیمان بن موسیٰ نے بھی فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29007، ترقيم محمد عوامة 27803)
حدیث نمبر: 27804 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: أخبرت عن سالم قال: لا يستقيد العبد من الحر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج کا ارشاد ہے کہ مجھ کو سالم سے یہ خبر ملی ہے کہ غلام آزاد سے قصاص نہیں لے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29009، ترقيم محمد عوامة 27804)
حدیث نمبر: 27805 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٩٠١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: لا قود بين الحر والعبد، إلا أن العبد إذا قَتل الحر قُتل به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری کا ارشاد ہے کہ آزاد اور غلام کے درمیان اس کے علاوہ اور کوئی قصاص نہیں کہ غلام آزاد کو قتل کردے تو غلام کو بھی بدلہ میں قتل کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29010، ترقيم محمد عوامة 27805)