☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ستارے کے پیچھے اپنی نظریں لگانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ستارے کے پیچھے اپنی نظریں لگانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 27163 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن عاصم عن ابن سيرين قال: نزل علينا أبو قتادة الأنصاري، فانقض كوكب، فأتبعناه أبصارنا، فنهانا عن ذلك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قتادہ انصاری ہمارے مہمان بنے۔ اتنے میں ایک ستارہ ٹوٹ گیا تو ہم اسے دیکھنے لگے تو آپ نے ہمیں اس سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28331، ترقيم محمد عوامة 27163)
حدیث نمبر: 27164 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٣٢ - حدثنا معاذ بن معاذ عن أشعث عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يتبع الرجل بصره الكوكب إذا (رمي) (١) به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ جب ستارہ کو مارا جائے تو آدمی اس کے پیچھے اپنی نظر دوڑائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28332، ترقيم محمد عوامة 27164)
حدیث نمبر: 27165 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٣٣ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن هشام عن ابن سيرين عن عبد اللَّه بن الحارث عن أبي قتادة مثل حديث عبد الرحيم عن عاصم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث سے بھی حضرت ابو قتادہ کا وہ ارشاد جو حضرت عاصم سے نقل کیا، منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28333، ترقيم محمد عوامة 27165)
حدیث نمبر: 27166 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٣٣٤ - حدثنا (هاشم) (١) بن القاسم قال: (حدثنا) (٢) أبو عقيل قال: (حدثنا) (٣) عمرو بن خالد القرشي قال: سمعت زيد بن علي يحدث (عن أبيه) (٤) عن جده، عن علي أنه كان إذا رأى الكوكب منقضًا قال: اللهم صوبه وأصب به، وقنا شر ما يتبع (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ جب ٹوٹتا ہوا ستارہ دیکھتے تو یہ دعا کرتے: اے اللہ! تو اس کو درست فرما اور اس کے ذریعہ درستگی فرما اور ہمیں بچا اس چیز کے شر سے جس کے یہ پیچھے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28334، ترقيم محمد عوامة 27166)