☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کا اپنے بھائی کو یوں کہنا: جزاک اللہ خیراً (اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا کرے)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← آدمی کا اپنے بھائی کو یوں کہنا: جزاک اللہ خیراً (اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا کرے)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 27049 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن ثابت عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا قال (أحدكم) (١) لأخيه: جزاك اللَّه خيرًا فقد أبلغ في الثناء" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کوئی اپنے بھائی کو یوں کہے: اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے تو ا س نے تعریف میں مبالغہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28217، ترقيم محمد عوامة 27049)
حدیث نمبر: 27050 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٨٢١٨ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن طلحة بن عبيد اللَّه بن كَريز قال: ⦗٤٧٨⦘ قال عمر: لو يعلم أحدكم ما له في قوله لأخيه: جزاك اللَّه خيرًا، لأكثر منها بعضكم لبعض (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن عبید اللہ بن کریز فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اگر تم میں کوئی جان لیتا کہ اس کے اپنے بھائی کو یہ کلمات … اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے… کہنے میں کیا ثواب ہے تو تم ایک دوسرے سے زیادہ اس کلمہ کو کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28218، ترقيم محمد عوامة 27050)