☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الأخذ بالرخص
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← في الأخذ بالرخص
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 27001 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن مالك بن الحارث عن عمرو ابن شرحبيل أن عبد اللَّه قال: إن اللَّه يحب أن تقبل رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت رخصتوں کے قبول کیے جانے کو پسند فرماتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28167، ترقيم محمد عوامة 27001)
حديث رقم: 27002 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت رخصتوں پر عمل کیے جانے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28168، ترقيم محمد عوامة 27002)
حديث رقم: 27003 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٦٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (أبيه) (١) عن تميم بن سلمة عن ابن عمر ⦗٤٦٤⦘ قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى مياسره كما يحب أن تؤتى عزائمه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت تمیم بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت آسانیوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28169، ترقيم محمد عوامة 27003)
حديث رقم: 27004 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبيه قال: ذكرته لعبد الرحمن (الرحال) (١) قال: قال ابن عباس: إن اللَّه يحب أن تؤتى مياسره كما يحب أن تؤتى عزائمه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سفیان کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن رحال کے سامنے ذکر کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت آسانیوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28170، ترقيم محمد عوامة 27004)
حديث رقم: 27005 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧١ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن المنكدر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه يحب أن تقبل رخصه كما يحب أن توتى فريضته" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت رخصتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے فرائض کے انجام دینے کو محبوب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28171، ترقيم محمد عوامة 27005)
حديث رقم: 27006 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٢ - (حدثنا عبد اللَّه) (١) بن إدريس عن حصين عن الشعبي عن مسروق قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه.
الترجمة: اردو ترجمہ
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت رخصتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں پر عمل کرنے کو محبوب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28172، ترقيم محمد عوامة 27006)
حديث رقم: 27007 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن إبراهيم التيمي قال: إن اللَّه يحب أن تؤتى مياسره كما يحب أن (يطاع في) (١) عزائمه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم تیمی نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ رب العزت آسانیوں پر عمل کرنے کو ایسے ہی محبوب رکھتے ہیں جیسے عزیمتوں کی پیروی کیے جانے کو محبوب رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28173، ترقيم محمد عوامة 27007)
حديث رقم: 27008 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن (نضر) (١) بن عربي عن عطاء قال: إذا تنازعك أمران فاحمل المسلمين على أيسرهما.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نضر بن عربی فرماتے ہیں: کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: جب دو معاملے تجھ سے جھگڑا کریں تو ان میں سے آسان کا بار تو مسلمانوں پر ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28174، ترقيم محمد عوامة 27008)
حديث رقم: 27009 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٥ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: ما خير رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بين أمرين أحدهما أيسر من الآخر إلا (أخذ) (١) الذي هو أيسر (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: جب کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کسی دو کاموں میں اختیار دیا گیا درآنحالیکہ ان میں سے ایک دوسرے سے آسان ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے آسان کام کا انتخاب فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28175، ترقيم محمد عوامة 27009)
حديث رقم: 27010 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٦ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يسروا ولا تعسروا" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آسانی پیدا کرو اور مشکل پیدا مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28176، ترقيم محمد عوامة 27010)
حديث رقم: 27011 مصنف ابن أبي شيبة
٢٨١٧٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم لما (بعثه) (١) ومعاذًا إلى اليمن قال:" (يسرا ولا تعسوا) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ کے والد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں اور حضرت معاذ کو یمن والوں کی طر ف بھیجا تو ارشاد فرمایا: تم دونوں آسانی پیدا کرنا اور مشکل پیدا مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28177، ترقيم محمد عوامة 27011)