☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص فارسی زبان میں کلام کرنے کو مکروہ سمجھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جو شخص فارسی زبان میں کلام کرنے کو مکروہ سمجھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 26805 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٦٤ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن ابن بريدة قال: (قال) (١) عمر: ما تعلم الرجل الفارسية إلا (خب) (٢) ولا (خب) (٣) إلا نقصت مروءته (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: آدمی نے فارسی نہیں سیکھی مگر یہ کہ وہ خبیث ہوگیا اور کوئی خبیث نہیں ہوتا مگر یہ کہ اس کی مروت میں کمی آجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27964، ترقيم محمد عوامة 26805)
حدیث نمبر: 26806 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٦٥ - حدثنا وكيع عن ثور عن عطاء قال: لا تعلموا رطانة الأعاجم، ولا تدخلوا عليهم كنائسهم، فإن (السخط) (١) ينزل عليهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثور فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء نے ارشاد فرمایا: کہ تم لوگ عجمیوں کی زبان مت سیکھو اور ان کی عبادت گاہوں میں داخل مت ہو، اس لیے کہ ان پر اللہ کی ناراضگی اترتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27965، ترقيم محمد عوامة 26806)
حدیث نمبر: 26807 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن داود بن أبي هند أن محمد بن سعد بن أبي وقاص سمع قومًا يتكلمون بالفارسية فقال: ما بال المجوسية بعد الحنيفية (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن ابی ھند فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سعد بن ابو وقاص نے چند لوگوں کو فارسی زبان میں بات کرتے ہوئے سنا تو ارشاد فرمایا: کہ لوگوں کو کیا ہوا کہ مسلمان ہونے کے بعد مجوسی ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27966، ترقيم محمد عوامة 26807)