☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المشورة من أمر بها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في المشورة من أمر بها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 26796 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٥٥ - حدثنا (هشيم) (١) عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لن يهلك (امرؤ) (٢) بعد مشورة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی ہرگز مشورہ کرنے کے بعد ہلاک نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27955، ترقيم محمد عوامة 26796)
Hadith No.: 26797 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٥٦ - حدثنا (عيسى بن) (١) يونس عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير قال: قال سليمان بن (داود) (٢) (٣) لابنه: يا بني لا تقطع أمرًا حتى (تؤامر) (٤) مرشدًا، فإنك إذا فعلت (٥) لم تحزن عليه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن داؤد نے اپنے بیٹے کو فرمایا: اے میرے بیٹے! کسی معاملہ کو شروع مت کرنا یہاں تک کہ کسی رہنما سے مشورہ کرلینا، جب تم ایسا کرو گے تو کبھی اس معاملہ میں غمگین نہیں ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27956، ترقيم محمد عوامة 26797)
Hadith No.: 26798 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الضحاك قال: ما أمر (اللَّه) (١) نبيه بالمشاورة إلا لما (يعلم) (٢) فيها من الفضل، ثم (تلا) (٣) : ﴿وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ﴾ [آل عمران: ١٥٩] .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اللہ رب العزت نے اپنے نبی کو مشورے کا حکم نہیں دیا مگر اس وجہ سے کہ اللہ اس کی فضیلت کو جانتے تھے۔ پھر آپ نے آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے معاملہ کے بارے میں مشورہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27957، ترقيم محمد عوامة 26798)
Hadith No.: 26799 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن الشعبي قال: إذا (اختلف الناس) (١) في شيء فانظر كيف صنع فيه عمر، فإنه كان لا يصنع (٢) شيئًا حتى (يسأل) (٣) ويشاور (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: جب لوگ کسی چیز کے بارے میں اختلاف کریں تو تم دیکھو کہ اس معاملہ میں حضرت عمر نے کیا کیا۔ اس لیے کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ اس کے بارے میں پوچھ لیتے اور مشورہ کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27958، ترقيم محمد عوامة 26799)
Hadith No.: 26800 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٩٥٩ - حدثنا الفضل بن دكين عن إياس بن دغفل قال: حدثنا الحسن قال: ما (تشاور) (١) قوم إلا هدوا لأرشد أمرهم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن دغفل فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: کہ کسی قوم نے باہم مشورہ نہیں کیا مگر یہ کہ ان کو اس مسئلہ کی بہترین صورت سجھا دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27959، ترقيم محمد عوامة 26800)