☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في طلب العلم وتعليمه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← ما جاء في طلب العلم وتعليمه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 26636 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٣ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عاصم عن (زر) (١) قال: أتيت صفوان بن عسال المرادي فقال لي: ما جاء بك؟ فقلت: ابتغاء العلم، قال: فإن الملائكة تضع ⦗٣٦٢⦘ أجنحتها لطالب العلم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت زر نے ارشاد فرمایا: کہ میں نے حضرت صفوان بن عسال مرادی کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے پوچھا: کس لیے آئے ہو؟ میں نے عرض کیا علم حاصل کرنے کے لیے۔ آپ نے فرمایا: بلاشبہ ملائکہ اپنے پروں کو طالب علم کے لیے بچھاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27793، ترقيم محمد عوامة 26636)
Hadith No.: 26637 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شمر (عن) (١) سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: معلم الخير يستغفر له كل شيء حتى الحوت في البحر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: خیر کی بات سکھلانے والے کے لیے ہر چیز دعائے مغفرت کرتی ہے حتی کہ سمندر میں مچھلیاں بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27794، ترقيم محمد عوامة 26637)
Hadith No.: 26638 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٥ - حدثنا أبو الأحوص عن هارون بن (عنترة) (١) عن أبيه عن (ابن) (٢) عباس قال: ما (سلك) (٣) رجل طريقًا يلتمس فيها العلم إلا سهل اللَّه له طريقًا إلى الجنة (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عنترہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ کوئی آدمی کسی راستہ پر نہیں چلتا کہ اس میں علم تلاش کرے مگر یہ کہ اللہ رب العزت اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27795، ترقيم محمد عوامة 26638)
Hadith No.: 26639 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عمرو بن قيس الملائي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فضل العلم خير من فضل العبادة وملاك دينكم الورع" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن قیس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ کہ علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے۔ اور تمہارے دین کی بنیاد تقویٰ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27796، ترقيم محمد عوامة 26639)
Hadith No.: 26640 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن عون عن ابن سيرين عن الأحنف قال: (قال) (١) عمر: تفقهوا قبل أن تسودوا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت احنف فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: علم حاصل کرو قبل ازیں کہ تمہیں سردار بنایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27797، ترقيم محمد عوامة 26640)
Hadith No.: 26641 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٨ - حدثنا أبو معاوية عن (الأعمش) (١) عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (من سلك طريقًا [يلتمس فيه علمًا سهل اللَّه (له) (٢) طريقًا إلى الجنة" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی راستہ پر چلے تاکہ علم حاصل کرے، اللہ رب العزت اس کے لیے جنت کے راستہ کو آسان فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27798، ترقيم محمد عوامة 26641)
Hadith No.: 26642 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٧٩٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس] (١) عن ابن عباس قال: منهومان لا يشبعان: طالب علم وطالب دنيا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ دو حریص ایسے ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتے: علم کا خواہش مند اور دنیا کا خواہش مند۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27799، ترقيم محمد عوامة 26642)
Hadith No.: 26643 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٨٠٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شقيق) (١) عن عبد اللَّه قال: ⦗٣٦٤⦘ تعلموا فإن أحدكم لا يدري متى (يختل) (٢) إليه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: علم حاصل کرو اس لیے کہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب اس کا محتاج ہوجائے! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27800، ترقيم محمد عوامة 26643)
Hadith No.: 26644 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٨٠١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن تميم بن سلمة عن أبي عبيدة قال: قال عبد اللَّه: اغد عالمًا أو متعلمًا، ولا تغد بين ذلك (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تو صبح کر عالم بن کر یا سیکھنے والا بن کر، اس کے علاوہ توتیسرابن کر صبح مت کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27801، ترقيم محمد عوامة 26644)
Hadith No.: 26645 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٨٠٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن مرة عن سالم بن أبي الجعد قال: قال أبو الدرداء: تعلموا قبل أن يرفع العلم، فإن (العالم) (١) والمتعلم في الأجر سواء (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابو الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: علم سیکھو قبل ازیں کہ علم اٹھا لیا جائے۔ بیشک جاننے والا اور سیکھنے والا دونوں اجر میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27802، ترقيم محمد عوامة 26645)
Hadith No.: 26646 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٨٠٣ - [حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن سالم قال: قال أبو الدرداء: معلم (العلم) (١) متعلمه في الأجر سواء] (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ارشاد فرمایا: علم کا سکھلانے والا اور سیکھنے والا دونوں اجر میں برابر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27803]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27803، ترقيم محمد عوامة 26646)
Hadith No.: 26647 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٨٠٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الزعراء عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل لا يولد عالمًا، وإنما العلم بالتعلم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ بیشک کوئی بھی آدمی عالم بن کر پیدا نہیں ہوتا بیشک علم تو سیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27804]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27804، ترقيم محمد عوامة 26647)
Hadith No.: 26648 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٨٠٥ - حدثنا (أبو) (١) داود عن سفيان عن علي بن الأقمر عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه مثله (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27805]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27805، ترقيم محمد عوامة 26648)