☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يقول إذا عطس، وما يقال له؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← ما يقول إذا عطس، وما يقال له؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 26519 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٧٦ - حدثنا بن مسهر عن ابن أبي ليلى (عن) (١) عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا عطس أحدكم فليقل: الحمد للَّه، وليرد عليه من حوله: (رحمك) (٢) اللَّه، وليرد عليهم: يهديكم اللَّه ⦗٣٢١⦘ ويصلح بالكم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کسی کو چھینک آئے تو وہ یوں کہے: الحمد للہ اور چاہیے کہ اس کے اردگرد والے لوگ اسے جواب میں یوں کہیں: رحمک اللہ اور ان کو یوں جواب دیا جائے گا: یَہْدِیکُمُ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27676، ترقيم محمد عوامة 26519)
Hadith No.: 26520 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٧٧ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: إذا عطس أحدكم فليقل الحمد للَّه وليقل من عنده: يرحمك اللَّه، وليرد عليهم: يغفر اللَّه لنا ولكم (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کسی کو چھینک آئے تو وہ یوں کہے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۔ اور جو لوگ اس کے پاس ہیں وہ جواب میں یوں کہیں: یَرْحَمُکَ اللّٰہ۔ اور چاہیے کہ ان کو جواب میں یوں کہا جائے: یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27677]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27677، ترقيم محمد عوامة 26520)
Hadith No.: 26521 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٧٨ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان أصحاب عبد اللَّه (إذا عطس الرجل فقال: الحمد للَّه) (١) ، قالوا: يرحمنا اللَّه و (إياك) (٢) ، ويقول هو: يغفر اللَّه لنا ولكم] (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
امام اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے کسی آدمی کو چھینک آتی تو وہ یوں کہتا: الْحَمْدُ لِلَّہِ۔ وہ لوگ یوں جواب دیتے۔ یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاک اور پھر وہ شخص جواب میں یوں کہتا: یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27678، ترقيم محمد عوامة 26521)
Hadith No.: 26522 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٧٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا شمت العاطس قال: يرحمنا اللَّه (وإياكم) (١) ، فإذا عطس هو فشُمتّ، قال: يغفر اللَّه لنا ولكم، ويرحمنا وإياكم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی چھینکنے والے کو یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہتے تو وہ جواب میں یوں کہتا: یَرْحَمُنَا اللَّہُ وَإِیَّاکُمْ۔ اور جب آپ کو چھینک آتی اور آپ کو یَرْحَمُکَ اللّٰہ کہہ کر دعا دی جاتی تو آپ یوں فرماتے: یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ وَیَرْحَمُنَا وَإِیَّاکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27679، ترقيم محمد عوامة 26522)
Hadith No.: 26523 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٨٠ - حدثنا أبو (خالد) (١) الأحمر عن ابن عجلان عن الحارث عن إبراهيم ⦗٣٢٢⦘ قال: كان عبد اللَّه إذا عطس فشمت قال: يغفر اللَّه لنا ولكم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو چھینک آنے کے بعد یرحمک اللّٰہ کہہ کر دعا دی جاتی تو آپ جواب میں یوں فرماتے۔ یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27680، ترقيم محمد عوامة 26523)
Hadith No.: 26524 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٨١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان إذا شمتوا العاطس قالوا: يغفر اللَّه لنا ولكم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: صحابہ جب چھینکنے والے کو دعا دیتے تو یوں کہتے: یَغْفِرُ اللَّہُ لَنَا وَلَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27681، ترقيم محمد عوامة 26524)
Hadith No.: 26525 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٨٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الحجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا شمت العاطس فقل: يرحمك اللَّه، قال: ويقول هو: (يرحمكم) (١) اللَّه، ويصلح بالكم (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب کوئی چھینکنے والے کو دعا دے تو یوں کہے: یَرْحَمُک اللَّہُ۔ اور وہ جواب میں یوں کہے: یَہْدِیکُمَ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27682، ترقيم محمد عوامة 26525)
Hadith No.: 26526 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٨٣ - حدثنا سويد بن عمرو قال: (حدثنا) (١) الماجشون عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة عن النبي ﵇ قال:"إذا رد فليقل: يهديكم اللَّه ويصلح بالكم" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ جب چھینک والا جواب دے تو یوں کہے: یَہْدِیکُمُ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27683، ترقيم محمد عوامة 26526)
Hadith No.: 26527 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٨٤ - حدثنا (عائذ) (١) بن حبيب عن طلحة بن يحيى قال: سمعت عروة بن الزبير ويحيى وعيسى بن أبي طلحة وإبراهيم بن محمد بن طلحة (يقولون) (٢) : إذا عطس (أحدكم) (٣) (فقيل له) (٤) : يرحمك اللَّه، قال: يهديكم اللَّه ويصلح بالكم.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن زبیر، حضرت یحییٰ، حضرت عیسیٰ بن ابی طلحہ، حضرت ابراہیم بن محمد بن طلحہ ان سب حضرات کو یوں فرماتے ہوئے سنا؛ جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے یوں کہا جائے گا: یَرْحَمُکَ اللّٰہ۔ اور وہ جواب میں یوں کہے: یَہْدِیکُمُ اللَّہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27684، ترقيم محمد عوامة 26527)