☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في فضل العقل على غيره
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في فضل العقل على غيره
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 26462 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦١٩ - حدثنا عبد الأعلى عن الجريري عن أبي العلاء قال: ما أعطي عبد بعد الإسلام أفضل من عقل صالح يُرزقه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلائ نے ارشاد فرمایا: کسی بندہ کو اسلام کے بعد نیک عقل سے بڑھ کر افضل کوئی چیز عطا نہیں کی گئی۔ جس کے ذریعہ وہ رزق حاصل کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27619، ترقيم محمد عوامة 26462)
Hadith No.: 26463 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا عن عامر قال: قال عمر: حسب (المرء) (١) : دينه، ومروءته: خلقه، وأصله: عقله (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: آدمی کی خاندانی شرافت اس کا دین ہے اور اس کی مروت ا س کے اخلاق ہیں اور اس کا منبع اس کی عقل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27620، ترقيم محمد عوامة 26463)
Hadith No.: 26464 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢١ - حدثنا غندر عن شعبة عن (ابن) (١) أبي السفر عن الشعبي عن زياد ⦗٣٠٧⦘ ابن (حدير) (٢) عن عمر بنحوه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر کا مذکورہ ارشاد ا س سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27621، ترقيم محمد عوامة 26464)
Hadith No.: 26465 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٢ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: ﴿فَإِنْ آنَسْتُمْ (مِنْهُمْ) (١) رُشْدًا﴾ [النساء: ١٦] ، قال: عقلا.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: کہ آیت { فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْہُمْ رُشْدًا } میں عقل مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27622، ترقيم محمد عوامة 26465)
Hadith No.: 26466 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن عامر قال: قال (عمر) (١) : حسب المرء: دينه، ومروءته: خلقه، وأصله: عقله (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: آدمی کی خاندانی شرافت اس کا دین ہے اور اس کی مروت اس کے اخلاق ہیں، اور اس کا منبع اس کی عقل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27623، ترقيم محمد عوامة 26466)
Hadith No.: 26467 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٤ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه عن ابن عباس في قوله تعالى: ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ [الفجر: ٥] ، قال: النهي والعقل (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قابوس کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } ترجمہ: قسم عقل مندوں کے لیے، کے بارے میں ارشاد فرمایا: دانش مند اور عقل والے مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27624، ترقيم محمد عوامة 26467)
Hadith No.: 26468 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن عكرمة في قوله: ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ قال: لذي لب (و) (١) لذي عقل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے اللہ رب العزت کے اس قول: { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ دانش مند اور عقل مند لوگ مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27625، ترقيم محمد عوامة 26468)
Hadith No.: 26469 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٦ - حدثنا خلف [ (بن) (١) خليفة عن هلال بن خباب عن مجاهد: ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ قال: لذي عقل.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ھلال بن خباب فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ عقل مند لوگ مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27626، ترقيم محمد عوامة 26469)
Hadith No.: 26470 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان، عن الأغر] (١) عن خليفة بن حصين عن أبي ⦗٣٠٨⦘ نصر عن ابن عباس ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾: لذي لب، (لذى حجي) (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو نصر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں یوں ارشادفرمایا: کہ دانش مند لوگ مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27627، ترقيم محمد عوامة 26470)
Hadith No.: 26471 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٦٢٨ - حدثنا (عبدة) (١) عن جويبر عن الضحاك! ﴿قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ﴾ قال: لذي عقل (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے اللہ رب العزت کے اس قول { قَسَمٌ لِذِی حِجْرٍ } کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ عقل مند لوگ مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27628، ترقيم محمد عوامة 26471)