☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکروہ ناموں کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← مکروہ ناموں کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 26422 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٧٧ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا أبو عقيل قال: حدثنا (مجالد) (١) ابن سعيد عن الشعبي عن مسروق قال: لقيت عمر بن الخطاب فقال: من أنت؟ فقلت: مسروق بن الأجدع، (فقال عمر) (٢) : (سمعت) (٣) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"الأجدع شيطان" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب سے ملا تو آپ نے پوچھا! تم کون ہو؟ میں نے عرض کیا: کہ مسروق بن اجدع ہوں۔ اس پر حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے سنا کہ اجدع تو شیطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27577، ترقيم محمد عوامة 26422)
حدیث نمبر: 26423 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٧٨ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن الأعمش عن ابن عمر أنه كره عبد ربه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرات ابن عمر رضی اللہ عنہما نے عبد ربہ نام رکھنے کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27578، ترقيم محمد عوامة 26423)
حدیث نمبر: 26424 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٧٩ - حدثنا وكيع عن قيس (الرازي) (١) عن عبد الكريم عن مجاهد أنه كره عبد ربه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے عبد ربہ نام کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27579، ترقيم محمد عوامة 26424)
حدیث نمبر: 26425 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٨٠ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: كره اللَّه مالكًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ نے مالک نام رکھنے کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27580، ترقيم محمد عوامة 26425)
حدیث نمبر: 26426 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٨١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن (الركين) (١) عن أبيه عن سمرة قال: نهانا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن نسمي رقيقنا أربعة أسماء: أفلح ونافعا ورباح ويسارا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اپنے غلاموں کے چار نام رکھنے سے منع فرمایا: و ہ نام یہ ہیں۔ أفلح، نافع، رباح، اور یسار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27581، ترقيم محمد عوامة 26426)
حدیث نمبر: 26427 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٨٢ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم [:" (إن عشت) (١) إن شاء اللَّه أن أنهي أمتي أن يسموا نافعًا وأفلح وبركة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو میں عنقریب اپنی امت کو ان ناموں کے رکھنے سے منع کروں گا۔ نافع، افلح، اور برکۃ۔ حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ راوی نے رافع نام ذکر کیا یا نہیں۔ اس لیے کہ جب کوئی آدمی آ کر پوچھتا: کیا برکۃ یہاں ہے؟ تو گھر والے کہتے ہیں: نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27582، ترقيم محمد عوامة 26427)
حدیث نمبر: 26428 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٥٨٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي خلدة عن أبي العالية قال: (تفعلون) (١) شرًا من ذلك، تسمون أولادكم أسماء الأنبياء ثم تلعنونهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو خلدہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ بہت برا کرتے ہو! کہ اپنے بچوں کے نام انبیاء کے نام پر رکھتے ہو پھر ان کو لعن طن کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27584، ترقيم محمد عوامة 26428)