☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو یوں کہے: کہ حدیث بیان نہ کی جائے مگر اس شخص کو جو اس کا طالب ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جو یوں کہے: کہ حدیث بیان نہ کی جائے مگر اس شخص کو جو اس کا طالب ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 26140 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٨٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن (عبد اللَّه) (١) قال: لا تنشر بزك إلا عند من (يبغيه) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے خزانے کو مت پھیلایا کرو مگر اس شخص کے سامنے جو اس کو تلاش کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27284، ترقيم محمد عوامة 26140)
حدیث نمبر: 26141 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٨٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن (الأعمش عن مسلم عن مسروق) (١) قال: لا تنشر بزك إلا عند من يريده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ارشاد فرمایا؛ تو اپنے علم کے خزانے کو مت پھیلا مگر اس شخص کے سامنے جو اس کا طالب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27285، ترقيم محمد عوامة 26141)
حدیث نمبر: 26142 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٨٦ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة قال: (لا) (١) تحدث بالحديث إلا من يعرفه، فإن من لا يعرفه يضره ولا ينفعه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا: تو حدیث بیان مت کر مگر اس شخص کو جو اس کے مرتبہ کو پہچانتا ہو، پس بیشک جو اس کے مرتبہ کو نہیں پہچانتا یہ بات اس کو نقصان پہنچائے گی اس کو نفع نہیں پہنچائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27286، ترقيم محمد عوامة 26142)
حدیث نمبر: 26143 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمار (الدهني) (١) عن سعيد بن جبير قال: لا أنشر بزي عند من لا يريده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار الدھنی فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ارشاد فرمایا: میں اپنا خزانہ نہیں پھیلاتا مگر اس شخص کے سامنے جو اس کا طالب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27287، ترقيم محمد عوامة 26143)
حدیث نمبر: 26144 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٨٨ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن عبيد (بن) (١) الحسن عن ابن معقل عن ابن مسعود قال: لا تنشر سلعتك إلا عند من يريدها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: تو اپنے سامان کو مت پھیلا مگر اس شخص کے سامنے جو اس کا طالب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27288، ترقيم محمد عوامة 26144)