☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقوم للرجل إذا رآه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← في الرجل يقوم للرجل إذا رآه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 26094 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٢٣٥ - حدثنا ابن نمير عن مسعر عن أبي العنبس عن أبي (العدبس) (١) عن أبي مرزوق عن أبي غالب عن أبي أمامة قال: خرج علينا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم متوكئا على عصا فقمنا إليه فقال:"لا تقوموا كلما تقوم الأعاجم يعظم (بعضها) (٢) بعضًا" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے (اس حال میں کہ) لاٹھی کو سہارا لگائے ہوئے تھے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اکرام میں کھڑے ہوگئے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ عجمیوں کی طرح کھڑے مت ہوا کرو۔ وہ لوگ اس طرح ایک دوسرے کی تعظیم کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27235، ترقيم محمد عوامة 26094)
Hadith No.: 26095 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٢٣٦ - حدثنا أبو أسامة عن حبيب بن شهيد عن أبي مجلز قال: دخل معاوية بيتًا فيه عبد اللَّه بن عامر وعبد اللَّه بن الزبير، فقام عبد اللَّه بن عامر ولم يقم عبد اللَّه بن ⦗٢٠٦⦘ الزبير، (فقال) (١) معاوية لابن عامر: اجلس فإني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من سره أن يتمثل له الرجال قياما فليتبوأ مقعده من النار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ ایک گھر میں داخل ہوئے جس میں حضرت عبد اللہ بن عامر اور حضرت عبد اللہ بن زبیر موجود تھے، حضرت عبد اللہ بن عامر، تو کھڑے ہوگئے اور حضرت عبد اللہ بن زبیر کھڑے نہیں ہوئے۔ اس پر حضرت معاویہ نے حضرت عبد اللہ بن عامر سے فرمایا: بیٹھ جاؤ اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ آدمی اس کے لیے کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27236، ترقيم محمد عوامة 26095)
Hadith No.: 26096 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٧٢٣٧ - حدثنا (عفان) (١) قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حميد عن أنس قال: ما كان شخص أحب إليهم من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كانوا إذا رأوه لم يقوموا لما يعلمون من كراهيته لذلك (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا: کہ صحابہ کے نزدیک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ کوئی محبوب شخص نہیں تھا اور جب وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتے تھے تو کھڑے نہیں ہوتے تھے اس لیے کہ وہ لوگ اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناپسندیدگی کو جانتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27237]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27237، ترقيم محمد عوامة 26096)