٢٧٢٣٦ - حدثنا أبو أسامة عن حبيب بن شهيد عن أبي مجلز قال: دخل معاوية بيتًا فيه عبد اللَّه بن عامر وعبد اللَّه بن الزبير، فقام عبد اللَّه بن عامر ولم يقم عبد اللَّه بن ⦗٢٠٦⦘ الزبير، (فقال) (١) معاوية لابن عامر: اجلس فإني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من سره أن يتمثل له الرجال قياما فليتبوأ مقعده من النار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ ایک گھر میں داخل ہوئے جس میں حضرت عبد اللہ بن عامر اور حضرت عبد اللہ بن زبیر موجود تھے، حضرت عبد اللہ بن عامر، تو کھڑے ہوگئے اور حضرت عبد اللہ بن زبیر کھڑے نہیں ہوئے۔ اس پر حضرت معاویہ نے حضرت عبد اللہ بن عامر سے فرمایا: بیٹھ جاؤ اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ آدمی اس کے لیے کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27236، ترقيم محمد عوامة 26095)