☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کو مسجد میں اسلحہ ظاہر کرنے اور سونتی ہوئی تلوار کے لینے سے روکا گیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← آدمی کو مسجد میں اسلحہ ظاہر کرنے اور سونتی ہوئی تلوار کے لینے سے روکا گیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 26080 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٠ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: (مر) (١) رجل في المسجد بسهام فمال له رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أمسك بنصالها" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں تیر لے کر گزرا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اس کے پھل کو اپنے سے چمٹا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27220، ترقيم محمد عوامة 26080)
حدیث نمبر: 26081 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢١ - حدثنا وكيع عن (بريد) و (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبيه قال: إذا مر أحدكم في المسجد (بنبل) (٢) فليمسك بنصالها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کوئی مسجد میں تیر لے کر گزرے تو اس کو چاہیے کہ اس کے پھل کو اپنے سے چمٹا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27221، ترقيم محمد عوامة 26081)
حدیث نمبر: 26082 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) عاصم عن الحسن أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رأى قوما يتعاطون سيفا مشهورا فقال:"لعن اللَّه هولاء"، فقلت (للحسن) (٢) : إنه كان في المسجد، (فقال) (٣) : لا، بل في رحبة من ⦗٢٠٢⦘ رحاب المسجد (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چند لوگوں کو دیکھا کہ وہ سونتی ہوئی تلوار لے رہے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان پر اللہ لعنت کرے۔ راوی کہتے ہیں! میں نے حضرت حسن سے پوچھا: کیا وہ مسجد میں تھے؟ آپ نے فرمایا: نہیں، بلکہ مسجد کے صحنوں میں سے ایک صحن میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27222، ترقيم محمد عوامة 26082)
حدیث نمبر: 26083 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٣ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد قال: ملعون من ناول أخاه السيف مسلولا في المسجد] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: ملعون ہے وہ شخص جو مسجد میں اپنے بھائی کو سونتی ہوئی تلوار پکڑائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27223، ترقيم محمد عوامة 26083)
حدیث نمبر: 26084 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (أسلم) (١) المنقري عن (عبد اللَّه) (٢) بن (عبد الرحمن) (٣) بن أبزى أنه كره سل السيف في المسجد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسلم المنقری فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عبد الرحمن بن ابزی مسجد میں تلوار سونت لینے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27224، ترقيم محمد عوامة 26084)
حدیث نمبر: 26085 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٥ - حدثنا سفيان بن عيينة عن محمد بن المنكدر عن الحسن قال: سمعته يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ناول أخاه السيف فليغمده" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اپنے بھائی سے تلوار پکڑے تو اس کو چاہیے کہ وہ تلوار نیام میں کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27225، ترقيم محمد عوامة 26085)
حدیث نمبر: 26086 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن سلمة عن أبي الزبير عن (جابر) (١) قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يتعاطى السيف مسلولًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونتی ہوئی تلوار لینے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27226، ترقيم محمد عوامة 26086)
حدیث نمبر: 26087 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٧ - حدثنا ابن علية عن علي بن زيد بن جدعان عن الحسن قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن يتعاطى السيف مسلولًا، ومر بقوم يتعاطون سيفًا مسلولًا فقال:"ألم أنهكم (عن) (١) هذا، لعن اللَّه من فعل هذا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونتی ہوئی تلوار لینے سے منع فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے پاس سے گزرے جو سونتی ہوئی تلوار لے رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں ایسا کرنے سے منع نہیں کیا تھا؟ اللہ لعنت کرے اس شخص پر جو یہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27227، ترقيم محمد عوامة 26087)