☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض لوگوں نے کہا کہ آدمی اپنی سواری کے سینہ کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← بعض لوگوں نے کہا کہ آدمی اپنی سواری کے سینہ کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 25982 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١١٧ - (حدثنا) (١) وكيع عن ابن أبي (ليلى) (٢) محمد بن عبد الرحمن عن محمد بن شرحبيل عن قيس بن سعد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الرجل أحق بصدر دابته" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27117]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27117، ترقيم محمد عوامة 25982)
حدیث نمبر: 25983 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١١٨ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل بن رافع عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه عن أبي (سعيد) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الرجل أحق بصدر دابته] (٢) ، وإذا رجع إلى مجلسه فهو أحق به" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حق دار ہے اور جب وہ اپنے بیٹھنے کی جگہ پر واپس لوٹے تو وہ اس جگہ کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27118]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27118، ترقيم محمد عوامة 25983)
حدیث نمبر: 25984 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١١٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان يقال: الرجل أحق بصدر دابته وفراشه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: یوں کہا جاتا تھا: کہ آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا اور اپنے بستر کا زیادہ حق دار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27119]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27119، ترقيم محمد عوامة 25984)
حدیث نمبر: 25985 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٢٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن سفيان العطار (١) قال: رأيت الشعبي مرتدفًا خلف رجل قال: وكان يقول: (صاحب) (٢) الدابة أحق بمقدمها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان عطار فرماتے ہیں کہ میں نے امام شعبی کو دیکھا کہ وہ ایک آدمی کے پیچھے سواری پر بیٹھے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے۔ سواری والا آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27120]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27120، ترقيم محمد عوامة 25985)
حدیث نمبر: 25986 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٢١ - حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن (عيسى) (١) بن عاصم. قال: قال عبد اللَّه: الرجل أحق بصدر دابته والرجل أحق بصدر فراشه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنے جانور کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے، اور آدمی اپنے بستر کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27121]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27121، ترقيم محمد عوامة 25986)
حدیث نمبر: 25987 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٢٢ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا حبيب بن شهيد عن عبد اللَّه بن بريدة أن معاذ بن جبل أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بدابة ليركبها، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"رب (الدابة) (١) أحق بصدرها" قال: فقال: معاذ فهي لك يا نبي اللَّه فركب النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) وأردف معاذًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سواری کا جانور لائے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس پر سوار کریں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: جانور کا مالک اس کے سینہ پر سوار ہونے کا زیادہ حقدار ہے، حضرت معاذ نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ہے۔ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوگئے اور حضرت معاذ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27122، ترقيم محمد عوامة 25987)