☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی کو ادب سکھلاتا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس آدمی کا بیان جو اپنی بیوی کو ادب سکھلاتا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 25964 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٩٨ - حدثنا حفص (بن) (١) غياث عن هشام عن أبيه قال: كان الزبير شديدًا على النساء، وكان يكسر عليهن عيدان (المشاجب) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر عورتوں پر بہت سخت تھے، اور ان پر کپڑے سکھانے والی لکڑیاں توڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27098، ترقيم محمد عوامة 25964)
حدیث نمبر: 25965 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٩٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: كان عمر يضرب النساء والخدم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر عورتوں اور خادموں کو مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27099، ترقيم محمد عوامة 25965)
حدیث نمبر: 25966 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن أبيه عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: لا تضرب خادمك واضرب امرأتك وولدك (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے خادم کو مت مارو، اپنی بیوی اور بچوں کو مار لیا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27100، ترقيم محمد عوامة 25966)
حدیث نمبر: 25967 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠١ - حدثنا عبدة عن يحيى (بن) (١) سعيد عن القاسم أن رجالًا نهوا عن ضرب النساء، وقيل: لن (يضرب) (٢) (خياركم) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم نے ارشاد فرمایا: بیشک آدمیوں کو عورتوں کے مارنے سے منع کیا گیا اور کہا گیا: تمہارے بہترین لوگ ہرگز نہیں مارتے، حضرت قاسم نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے بہترین تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہیں مارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27101، ترقيم محمد عوامة 25967)
حدیث نمبر: 25968 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٣ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: ما ضرب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم خادمًا (١) ولا امرأة، ولا ضرب شيئًا بيده (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ کبھی کسی خادم کو مارا اور نہ ہی کسی عورت کو، اور اپنے ہاتھ سے بھی نہیں مارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27103، ترقيم محمد عوامة 25968)
حدیث نمبر: 25969 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٤ - حدثنا يحيى بن سليم الطائفي عن إسماعيل بن كثير عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (لا تضربن) (١) ظعينتك ⦗١٧١⦘ (ضربك) (٢) أمتك" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لقیط بن صبرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ہرگز اپنی بیویوں کو اپنی باندیوں کی طرح مت مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27104، ترقيم محمد عوامة 25969)
حدیث نمبر: 25970 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن ميمون بن أبي شبيب قال: قال عمار: من ضرب عبده ظالمًا أقيد منه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن ابی شبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اپنے غلام کو ظلماً مارا تو اس وجہ سے اس کو بیڑیاں پہنائی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27105، ترقيم محمد عوامة 25970)
حدیث نمبر: 25971 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن هشام عن أبيه عن عبد اللَّه بن زمعة قال: خطب النبي ﵇ (١) ثم ذكر النساء فوعظهم فيهن فقال:"إلام يجلد أحدكم امرأته جلد الأمة؟ (ولعله) (٢) أن (يضاجعها) (٣) (من) (٤) آخر يومه" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن زمعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ دیا پھر عورتوں کا ذکر فرمایا اور ان کے بارے میں وعظ و نصیحت فرمائی، اور فرمایا: ہوسکتا ہے کہ تم میں سے کوئی ایک اپنی بیوی کو باندیوں کی طرح مارے اور پھر شاید دن کے آخری حصہ میں ا س سے ہمبستری کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27106، ترقيم محمد عوامة 25971)