☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کا بیان کہ آدمی کے لئے مناسب نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← اس بات کا بیان کہ آدمی کے لئے مناسب نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 25877 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٠٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عطاء بن (يزيد) (١) عن أبي أيوب عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (٢) :"لا يحل لمسلم (أن) (٣) يهجر أخاه فوق ثلاث، يلتقيان (يصد) (٤) هذا ويصد هذا، (و) (٥) خيرهما الذي يبدأ بالسلام" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ایوب انصاری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے۔ وہ دونوں آپس میں ملیں تو یہ اس سے اعراض کرے اور وہ اس سے اعراض کرے اور ان دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27009، ترقيم محمد عوامة 25877)
حدیث نمبر: 25878 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٠ - حدثنا يحيى بن (آدم عن إسرائيل) (١) عن (أبي) (٢) إسحاق عن محمد بن سعد عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) قال:"لا يحل لمسلم أن يهجر ⦗١٣٩⦘ أخاه فوق ثلاث" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ تک قطع تعلق کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27010، ترقيم محمد عوامة 25878)
حدیث نمبر: 25879 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١١ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن عمارة بن (عمير) (١) عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: لا هجرة بين المسلمين فوق (ثلاث) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: دو مسلمانوں کے درمیان تین دن سے زیادہ قطع تعلقی جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27011، ترقيم محمد عوامة 25879)
حدیث نمبر: 25880 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٢ - حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب عن خالد بن يزيد عن عامر بن يحيى المعافري عن فضالة بن عبيد صاحب النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) قال:"من هاجر أخاه فوق (ثلاث) (٣) فهو في النار إلا أن يتداركه اللَّه منه بتوبة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن یحییٰ معافری فرماتے ہیں کہ حضرت فضالہ بن عبید نے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے بھائی سے تین دن سے زائد قطع تعلقی کرتا ہے تو وہ جہنم میں ہوگا مگر یہ کہ وہ اس بات کا تدارک توبہ کے ذریعہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27012، ترقيم محمد عوامة 25880)
حدیث نمبر: 25881 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن سفيان بن (حسين) (١) (عن الزهري) (٢) ⦗١٤٠⦘ عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ألا لا تباغضوا ولا تحاسدوا ولا تدابروا وكونوا عباد اللَّه إخوانا، ولا يهجرن أحدكم أخاه فوق (ثلاثة) (٣) أيام" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار! تم آپس میں بغض مت رکھو، اور تم حسد مت کرو، اور نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھرو، اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ اور تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی سے تین دن سے زائد تک قطع تعلقی مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27013، ترقيم محمد عوامة 25881)
حدیث نمبر: 25882 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٤ - حدثنا عبيد بن سعيد القرشي عن شعبة عن يزيد بن (خمير) (١) قال: سمعت سليم بن عامر يحدث عن (أوسط) (٢) بن إسماعيل بن (أوسط) (٣) أنه سمع أبا بكر يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تحاسدوا ولا تباغضوا ولا تقاطعوا ولا تدابروا، وكونوا عباد اللَّه إخوانًا" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ آپس میں حسد مت کرو، اور نہ ہی قطع تعلقی کرو، اور نہ ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرو، اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27014، ترقيم محمد عوامة 25882)
حدیث نمبر: 25883 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٥ - حدثنا سهل بن يوسف عن التيمي عن أنس قال: لا هجرة بين المسلمين فوق ثلاث (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت انس نے ارشاد فرمایا: دو مسلمانوں کے درمیان تین دن سے زائد قطع تعلقی جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27015، ترقيم محمد عوامة 25883)
حدیث نمبر: 25884 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٦ - حدثنا ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: مر النبي صلى الله عليه و آله وسلم ⦗١٤١⦘ بقوم (يجرون) (٢) حجرا فقال:" (ما هذه؟) (٣) " قالوا: (حجر الأشداء) (٤) قال:"ألا أخبركم بأشد من هذا [؟" (قال) (٥) :"الذي يكون بينه وبين أخيه] (٦) (الشيء) فيغلب شيطانه فيأتيه فيكلمه" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چند لوگوں کے پاس سے گزرے جو ایک پتھر کھینچ رہے تھے۔ آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: بہت زیادہ بھاری پتھر ہے! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ سخت چیز کے بارے میں نہ بتلاؤں؟ وہ یہ ہے کہ دو بھائیوں کے درمیان قطع تعلقی ہو، پس وہ شیطان پر غالب آجاتا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے پاس آتا ہے اور اس سے بات شروع کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27016، ترقيم محمد عوامة 25884)
حدیث نمبر: 25885 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال (عبد اللَّه) (١) : لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاثة أيام (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زائد تک قطع تعلقی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27017]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27017، ترقيم محمد عوامة 25885)
حدیث نمبر: 25886 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠١٨ - حدثنا خالد بن مخلد (عن محمد) (١) بن هلال عن أبيه عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زائد تک قطع تعلقی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27018]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27018، ترقيم محمد عوامة 25886)