☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو حیا اور اس کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 16
حدیث نمبر: 25848 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن سهيل عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الإيمان بضع وستون بابًا أو بضع وسبعون بابًا، أعظمها لا إله إلا اللَّه، وأدناها إماطة الأذى عن الطريق، والحياء شعبة من الإيمان" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان کے ساٹھ سے اوپر دروازے ہیں، یا فرمایا: ایمان کے ستر سے کچھ اوپر دروازے ہیں۔ ان میں سب سے عظیم ترین! لا الہ الا اللّٰہ کا کہنا ہے۔ اور سب سے ادنی ترین! راستہ سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ہے۔ اور حیا بھی ایمان کا ایک شعبہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26980، ترقيم محمد عوامة 25848)
حدیث نمبر: 25849 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه (أن) (١) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (سمع) (٣) رجلًا (يعظ) (٤) أخاه في الحياء فقال:"الحياء من الإيمان" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو سنا کہ وہ اپنے بھائی کو حیا کے بارے میں نصیحت کر رہا تھا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیاء ایمان میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26981، ترقيم محمد عوامة 25849)
حدیث نمبر: 25850 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عبد اللَّه بن دينار عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحياء شعبة من الإيمان" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26982، ترقيم محمد عوامة 25850)
حدیث نمبر: 25851 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس قال: ذكر عبد الرحمن ابن أبي (بكرة) (١) قال: قال: اشج بني عصر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن فيك ⦗١٣١⦘ لخلقين يحبهما اللَّه"، (قال) (٢) : قلت ما هما؟ قال:"الحلم والحياء"، قال: قلت أقديما (كانا) (٣) (أم) (٤) حديثا؟ قال:" (لا) (٥) ، بل قديما"، (قال) (٦) : قلت: الحمد للَّه الذي جبلني على خلقين يحبهما (اللَّه) (٧) (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشج بنو عصر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تمہارے میں دو خصلتیں ایسی ہیں اللہ جن سے محبت فرماتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: وہ دونوں کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عجز و انکساری اور حیا۔ میں نے پوچھا: یہ پرانی ہیں یا جدید؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ پرانی ہیں، میں نے کہا: سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میری فطرت میں دو خصلتیں رکھیں جو اللہ کو محبوب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26983]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26983، ترقيم محمد عوامة 25851)
حدیث نمبر: 25852 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) خالد بن رباح عن أبي السوار عن عمران بن حصين قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحياء خير كله" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا ساری کی ساری بھلائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26984، ترقيم محمد عوامة 25852)
حدیث نمبر: 25853 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن إدريس عن الأعمش عن حبيب عن ميمون بن أبي شبيب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه يحب الحَيِي (العفيف الحليم) (١) ⦗١٣٢⦘ ويبغض الفاحش (البذيء السائل) (٢) (الملحف) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن ابی شبیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ حیا دار، بردبار، سفید پوش کو پسند فرماتے ہیں۔ اور فحش کلام کرنے والے، اور لوگوں سے چمٹ کر مانگنے والے کو مبغوض رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26985، ترقيم محمد عوامة 25853)
حدیث نمبر: 25854 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الحياء من الإيمان والإيمان في الجنة، والبذاء من الجفاء والجفاء في النار" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیاء ایمان میں سے ہے۔ اور ایمان جنت میں ہوگا۔ اور بد گوئی [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26986، ترقيم محمد عوامة 25854)
حدیث نمبر: 25855 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا شعبة عن قتادة عن مولى لأنس يقال: له عبد اللَّه قال: سمعت (أبا) (١) سعيد الخدري يقول: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أشد حياء من (العذراء) (٢) في خدرها، وكان إذا كره شيئًا عرفناه في وجهه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زیادہ حیا دار تھے باکرہ عورت سے اس کی شرم میں۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی چیز کو ناپسند سمجھتے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے میں اس کے اثرات پہچان لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26987، ترقيم محمد عوامة 25855)
حدیث نمبر: 25856 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: دخل عيينة على النبي صلى الله عليه و آله وسلم ولم يستأذن، فقالت عائشة: يا رسول اللَّه من هذا؟ قال:"هذا أحمق مطاع في قومه" قال: ثم أتي بشراب فاستتر ثم شرب فقالت: يا رسول اللَّه ما هذا؟ قال:"هذا الحياء خلة فيهم أعطوها (منعتموها) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عیینہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو اجازت نہیں دی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! یہ کون شخص ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بیوقوف ہے جس کی قوم میں اطاعت کی جاتی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو چھپا کر نوش فرمایا، تو وہ شخص کہنے لگا: یہ کیا طریقہ ہے؟ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ حیا ان کے درمیان ایک خصلت ہے جو ان لوگوں کو عطا کی گئی ہے۔ اور تمہیں اس سے محروم رکھا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26988، ترقيم محمد عوامة 25856)
حدیث نمبر: 25857 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن منصور عن ربعي عن أبي مسعود قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"آخر ما أدرك (الناس) (١) من كلام النبوة إذا لم تستح فافعل ما شئت" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آخری بات جو لوگوں نے کلام نبوت سے حاصل کی وہ یہ ہے: جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26989، ترقيم محمد عوامة 25857)
حدیث نمبر: 25858 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأحوص بن حكيم عن أبي عون عن سعيد بن المسيب (قال) (١) : قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"قلة الحياء كفر" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا کا تھوڑا ہونا کفر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26990، ترقيم محمد عوامة 25858)
حدیث نمبر: 25859 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن جرير عن يعلى بن حكيم قال: أكثر ظني أنه عن سعيد بن جبير قال: قال (ابن) (١) عمر: إن الحياء والإيمان قرنا جميعًا، فإذا رفع أحدهما رفع الآخر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: یقینا حیا اور ایمان دونوں اکھٹے ملے ہوئے ہیں، پس جب ان میں سے ایک اٹھتا ہے تو دوسرا بھی اٹھ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26991، ترقيم محمد عوامة 25859)
حدیث نمبر: 25860 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن بكر قال: الحياء من الإيمان، والإيمان في الجنة، والبذاء من الجفاء، والجفاء في النار.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت بکر نے ارشاد فرمایا: حیاء ایمان میں سے ہے اور ایمان جنت میں ہوگا۔ بےحیائی جفا ہے اور جفا جہنم میں لے جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26992]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26992، ترقيم محمد عوامة 25860)
حدیث نمبر: 25861 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن سالم عن سعيد بن جبير! ﴿وَسَيِّدًا﴾ [آل عمران: ٣٩] ، قال: الحليم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر کہ سورة آل عمران کی آیت میں سَیِّدًا سے مراد بردبار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26993]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26993، ترقيم محمد عوامة 25861)
حدیث نمبر: 25862 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرني مالك بن أنس قال: أخبرني سلمة بن صفوان عن (يزيد) (١) بن طلحة بن (ركانة) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن لكل شيء خلقًا، وخلق الإيمان الحياء" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن طلحہ بن رکانہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک ہر چیز کا کوئی نہ کوئی خلق ہوتا ہے اورا یمان کا خلق حیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26994]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26994، ترقيم محمد عوامة 25862)
حدیث نمبر: 25863 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص (عن الأشعث) (١) عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن من الحياء ضعفًا وإن منه (وقارًا للَّه) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حیا کی ایک قسم کمزوری کا سبب ہے اور ایک قسم اللہ کی طرف سے ملنے والی عزت کا سبب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26995]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26995، ترقيم محمد عوامة 25863)