☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو اچھے اخلاق اور بُرے اخلاق کے مکروہ ہونے کے بارے میں ذکر کی گئیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو اچھے اخلاق اور بُرے اخلاق کے مکروہ ہونے کے بارے میں ذکر کی گئیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 25823 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن زياد بن علاقة (سمعه) (١) (عن) (٢) أسامة بن شريك قال: قال رجل: (يا) (٣) رسول اللَّه! ما خير ⦗١٢١⦘ ما أعطي العبد؟ قال:"خلق حسن" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن شریک فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے پوچھا! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ایک بندے کو سب سے بہترین چیز کیا دی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا اخلاق۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26955، ترقيم محمد عوامة 25823)
حدیث نمبر: 25824 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٥٦ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) وكيع عن سفيان ومسعر عن زياد بن علاقة (٢) عن أسامة بن شريك (قال) (٣) قالوا: يا رسول اللَّه (ما) (٤) أفضل ما أعطي (المسلم) (٥) قال:"خلق حسن" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن شریک فرماتے ہیں کہ لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مسلمان کو سب سے افضل چیز کیا مرحمت کی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اچھا اخلاق۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26956، ترقيم محمد عوامة 25824)
حدیث نمبر: 25825 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو أسامة) (١) عن زكريا (بن) (٢) (أبي) (٣) يحيى عن عمران بن (رياح) (٤) عن علي بن عمارة عن جابر بن سمرة قال: كنت في مجلس فيه النبي صلى الله عليه و آله وسلم (وأبي) (٥) سمرة جالس أمامي فقال ⦗١٢٢⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الفحش والتفحش ليسا من الإسلام في شيء، وإن أحسن الناس إسلامًا أحسنهم خلقًا" (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ میں ایسی مجلس میں تھا جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی موجود تھے۔ اور حضرت ابو سمرہ میرے آگے بیٹھے ہوئے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک بداخلاقی اور بدکلامی دونوں کا اسلام میں کوئی حصہ بھی نہیں، اور لوگوں میں بہترین اسلام والا وہ شخص ہے جو ان میں اچھے اخلاق والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26957، ترقيم محمد عوامة 25825)
حدیث نمبر: 25826 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن (شقيق) (١) عن مسروق عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: لم يكن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فاحشًا ولا متفحشًا، وكان يقول:"إن من خياركم (أحاسنكم) (٢) أخلاقًا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ تو بدخلق تھے اور نہ ہی بدکلامی کرنے والے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے: بیشک تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو اچھے اخلاق والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26958]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26958، ترقيم محمد عوامة 25826)
حدیث نمبر: 25827 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أكمل الناس إيمانًا وأفضل المؤمنين إيمانًا: أحسنهم خلقًا، وخياركم خياركم لنسائهم" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں کامل ترین ایمان والے، اور مؤمنین میں افضل ایمان والے وہ لوگ ہیں جو ان میں سب سے اچھے اخلاق والے ہیں۔ اور تم میں سب سے بہترین وہ لوگ ہیں جو اپنی بیویوں کے لیے اچھے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26959]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26959، ترقيم محمد عوامة 25827)
حدیث نمبر: 25828 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن خالد عن أبي قلابة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: (أكمل المؤمنين إيمانًا أحسنهم خلقًا ⦗١٢٣⦘ (وألطفهم) (١) (بأهله) ) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں کامل ترین ایمان والاوہ شخص ہے جو ان سب میں سب سے اچھے اخلاق والا ہو اور اپنے گھر والوں پر سب سے زیادہ مہربان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26960، ترقيم محمد عوامة 25828)
حدیث نمبر: 25829 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن (داود) (١) عن مكحول عن أبي ثعلبة الخشني قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن أحبكم الي وأقربكم مني يوم القيامة (أحاسنكم) (٢) أخلاقًا، وإن أبعدكم مني وأبغضكم إلي مساوئكم أخلاقًا: الثرثارون (المتشدقون) (٣) المتفيهقون" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ثعلبہ الخشنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک قیامت کے دن میرے سب سے زیادہ قریب اور سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہوگا جو تم میں سے سب سے زیادہ اچھے اخلاق والا ہوگا۔ اور بیشک مجھ سے دور اور سب سے زیادہ مبغوضی وہ شخص ہوگا جو تم میں برے اخلاق والا، بکواس کرنے والا، فحش کلام کرنے والا، اور تکبر کرنے والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26961، ترقيم محمد عوامة 25829)
حدیث نمبر: 25830 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو عبد الرحمن (المقرئ) (١) عن سعيد بن أبي أيوب عن ابن عجلان عن القعقاع عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أكمل (المؤمنين) (٢) (إيمانًا) (٣) أحسنهم خلقًا" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومنین میں کامل ترین ایمان والے وہ لوگ ہیں جو ان میں اچھے اخلاق والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26962، ترقيم محمد عوامة 25830)
حدیث نمبر: 25831 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن معبد بن خالد عن حارثة بن وهب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يدخل الجنة الجواظ ولا الجعظري. والجواظ الفظ (الغليظ) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارثہ بن وہب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بد خلق اور بدکلام جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ جو اظّ سے مراد، بدخو بد کردار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26963، ترقيم محمد عوامة 25831)
حدیث نمبر: 25832 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن شعبة عن القاسم بن أبي (بزة) (١) عن عطاء (الكيخاراني) (٢) عن أم الدرداء عن أبي الدرداء عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما من شيء أثقل في الميزان من خلق حسن" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ترازو میں اچھے اخلاق سے زیادہ کوئی چیز وزنی نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26964، ترقيم محمد عوامة 25832)
حدیث نمبر: 25833 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (سفيان) (١) عن حبيب ابن أبي ثابت عن ميمون بن أبي (شبيب) (٢) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يا معاذ -وقد قال وكيع بآخرة-: (يا) (٣) أبا ذر أتبع (السيئة الحسنة) (٤) تمحها، وخالق ⦗١٢٥⦘ الناس خلقًا حسنًا" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن ابی شعیب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ، اور حضرت وکیع نے دوسرے موقع پر ارشاد فرمایا: اے ابو ذر! برائی کے بعد نیکی کرلیا کرو۔ یہ نیکی برائی کو مٹا دے گی۔ اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26965، ترقيم محمد عوامة 25833)
حدیث نمبر: 25834 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن محمد بن المنكدر عن عروة عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن (شرار) (١) الناس يوم القيامة (الذي) (٢) يتقى مخافة فحشه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک قیامت کے دن بدترین لوگ وہ ہوں گے جن کی فحش باتوں کے ڈر سے بچا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26966]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26966، ترقيم محمد عوامة 25834)
حدیث نمبر: 25835 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن (عبد اللَّه) (١) قال: (ألأم) (٢) أخلاق المؤمن الفحش (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مومن کا گھٹیا اخلاق فحش گوئی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26967، ترقيم محمد عوامة 25835)
حدیث نمبر: 25836 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل عن حكيم بن جابر قال: قال رجل لرجل: أوصني قال: أتبع (السيئة الحسنة) (١) تمحها وخالق الناس خلقًا حسنًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن جابر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے کہا: مجھے کچھ نصیحت کردو، اس شخص نے کہا: برائی کے بعد نیکی کرلیا کرو یہ نیکی اس برائی کو مٹا دے گی۔ اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیاکرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26968، ترقيم محمد عوامة 25836)
حدیث نمبر: 25837 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن ثابت بن عبيد قال: كان زيد بن ثابت من (أفكه) (١) الناس إذا خلا مع أهله، (وأزمته) (٢) إذا جلس مع القوم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن عبید فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت لوگوں میں سب سے زیادہ خوش طبع ہوتے جب وہ خلوت میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ہوتے، اور سب سے زیادہ باوقار اور کم گو تھے جب لوگوں کے ساتھ بیٹھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26969، ترقيم محمد عوامة 25837)
حدیث نمبر: 25838 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق عن عائشة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لها:"يا عائشة! لا تكوني فاحشة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا: تم فحش گو مت بنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26970، ترقيم محمد عوامة 25838)
حدیث نمبر: 25839 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن زكريا عن أبي إسحاق عن (الجدلي) (١) أبي عبد اللَّه قال: قلت لعائشة كيف كان خلق رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قالت: كان أحسن الناس خلقا، لم يكن فاحشًا ولا متفحشًا ولا سخابًا في الأسواق (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبد اللہ جدلی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق کیسے تھے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں سب سے اچھے اخلاق والے تھے۔ نہ بدکردار تھے اور نہ ہی بدکلام اور نہ ہی بازار میں شور شرابا کرنے والے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26971، ترقيم محمد عوامة 25839)
حدیث نمبر: 25840 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن رجل من جهينة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خير ما أعطي (١) المؤمن خلق حسن (وشر) (٢) ما أعطي الرجل (قلب) (٣) سوء في صورة حسنة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
قبیلہ جھینہ کے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن کو سب سے بہتر چیز جو عطا کی گئی وہ اچھا اخلاق ہے۔ اور سب سے بری چیز جو آدمی کو عطا کی گئی وہ خوبصورت چہرے میں بُرا دل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26972، ترقيم محمد عوامة 25840)
حدیث نمبر: 25841 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن المقدام بن شريح (عن أبيه المقدام ابن شريح) (١) عن أبيه شريح عن جده هانئ بن (شريح) (٢) قال: قلت: يا رسول اللَّه أخبرني بشيء يوجب لي الجنة. قال:"عليك بحسن الكلام وبذل الطعام" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہانی ٔ بن شریح فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے کوئی ایسی چیز بتلائیے جو میرے لیے جنت کو واجب کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم پر کلام کی عمدگی اور کھانا کھلانا لازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26973]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26973، ترقيم محمد عوامة 25841)
حدیث نمبر: 25842 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن (إدريس) (٢) عن عبد اللَّه بن سعيد ⦗١٢٨⦘ عن جده عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لن تسعوا الناس بأموالكم فليسعهم منكم بسط وجه وحسن خلق" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ہرگز اپنے مالوں کے ذریعہ لوگوں سے مقابلہ مت کرو، پس چاہیے کہ تم ان سے خوشگوار چہرے اور اچھے اخلاق میں مقابلہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26974]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26974، ترقيم محمد عوامة 25842)