☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما ذكر في الرفق والتؤدة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأدب← ما ذكر في الرفق والتؤدة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 25813 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٤٥ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) شريك عن المقدام بن شريح عن أبيه قال: سألت عائشة عن البداوة فقالت: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يبدو إلى هذه التلاع وأنه أراد البداوة مرة فأرسل إلي ناقة (محرمة) (٢) من إبل الصدقة فقال: لي يا عائشة ارفقي فإن الرفق لم يكن في شيء (قط) (٣) إلا زانه ولا نزع من شيء قط إلا شانه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحرا میں مقام ہونے سے متعلق سوال کیا؟ آپ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان ٹیلوں کی طرف جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ صحرا میں جانے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کی اونٹنیوں میں سے ایک سرکش اونٹنی میری طرف بھیجی اور مجھ سے فرمایا: اے عائشہ رضی اللہ عنہا! نرمی اختیار کرو، اس لیے کہ نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے اسے خوبصورت بنا دیتی ہے اور کسی چیز سے نرمی نہیں کھینچی جاتی مگر وہ بدصورت ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26945]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26945، ترقيم محمد عوامة 25813)
Hadith No.: 25814 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو (عن) (١) ابن أبي ⦗١١٨⦘ مليكة عن يعلى بن مَمْلَك عن أم (الدرداء) (٢) (عن أبي الدرداء) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أعطي حظه من الرفق أعطي حظه من الخير (ومن منع حظه من الرفق منع حظه من الخير) " (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو نرمی میں سے حصہ دیا گیا تو اس کو بھلائی میں سے حصہ دیا گیا۔ اور جس شخص کو نرمی سے محروم رکھا گیا اس کو بھلائی سے محروم رکھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26946]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26946، ترقيم محمد عوامة 25814)
Hadith No.: 25815 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن محمد بن (أبي) (١) إسماعيل عن عبد الرحمن بن هلال عن جرير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من يحرم الرفق يحرم الخير" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص بھلائی سے محروم رکھا گیا وہ بھلائی سے محروم رکھا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26947]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26947، ترقيم محمد عوامة 25815)
Hadith No.: 25816 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن محمد بن أبي إسماعيل عن عبد الرحمن بن هلال عن جرير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحوه (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26948، ترقيم محمد عوامة 25816)
Hadith No.: 25817 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه قال: بلغني أنه مكتوب في التوراة: الرفق رأس الحكمة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ تورات میں یوں لکھا ہوا تھا: نرمی حکمت کی بنیاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26949، ترقيم محمد عوامة 25817)
Hadith No.: 25818 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن إسماعيل بن أبي خالد) (١) عن ⦗١١٩⦘ قيس قال: كان يقال: من (يؤتى) (٢) الرفق في (الدنيا) (٣) ينفعه في الآخرة.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس نے ارشاد فرمایا: یوں بیان کیا جاتا تھا۔ جس شخص کو دنیا میں نرم برتاؤ دیا گیا تو یہ آخرت میں اس کو نفع پہنچائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26950، ترقيم محمد عوامة 25818)
Hadith No.: 25819 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ثور عن خالد بن معدان قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه رفيق يحب الرفق، ويعطي عليه، ويعين عليه ما لا يعين على العنف" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن معدان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ نرم برتاؤ والے ہیں، نرمی کو پسند فرماتے ہیں۔ اور اس پر اپنی عطاء سے نوازتے ہیں اور نرمی کی صورت میں مدد فرماتے ہیں جو کہ سختی کی صورت میں نہیں فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26951، ترقيم محمد عوامة 25819)
Hadith No.: 25820 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن يونس وحميد عن الحسن عن عبد اللَّه بن (مغفل) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه رفيق يحب الرفق ويرضاه ويعطي (عليه) (٢) ما لا يعطي على العنف" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ نرم برتاؤ والے ہیں اور نرمی کو پسند فرماتے ہیں اور اس سے راضی ہوتے ہیں اور نرمی کی صورت میں جو انعام دیتے ہیں وہ سختی کی صورت میں نہیں عطاء فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26952، ترقيم محمد عوامة 25820)
Hadith No.: 25821 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (سعد) (١) بن سعيد عن الزهري عن رجل من بلي قال: دخلت مع أبي على النبي صلى الله عليه و آله وسلم فانتجاه دوني فقلت ⦗١٢٠⦘ (له) (٢) : يا (أبت) (٣) أي شيء قال لك رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ فقال: قال (لي) (٤) :"إذا هممت بالأمر فعليك بالتؤدة حتى يأتيك اللَّه بالمخرج من أمرك" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ ایک بلوی آدمی فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے سرگوشی فرمائی۔ تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا بات کہی؟ تو انہوں نے فرمایا: جب تم کسی کام کا ارادہ کرو تو محبت کرنے کو لازم پکڑ لو یہاں تک کہ اللہ تمہارے معاملہ کا کوئی نہ کوئی حل نکال دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26953، ترقيم محمد عوامة 25821)
Hadith No.: 25822 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٩٥٤ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) أبو الأحوص عن سماك عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن اللَّه (تعالى) (٢) رفيق يحب الرفق ويعطي عليه (ما) (٣) لا يعطي على العنف" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نرم برتاؤ کرنے والے ہیں اور نرمی کو پسند فرماتے ہیں اور نرمی کی صورت میں وہ کچھ دیتے ہیں جو سختی کی صور ت میں عطا نہیں فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 26954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26954، ترقيم محمد عوامة 25822)