☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 25769 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن طعمة الجعفري قال: رأيت موسى بن طلحة قد (شد) (١) أسنانه [ (بذهب) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طعمہ جعفری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26898، ترقيم محمد عوامة 25769)
حدیث نمبر: 25770 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ثابت بن قيس قال: رأيت نافع بن جبير مربوطة أسنانه] (١) بخُرصان الذهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے دانتوں پر سونے کے کڑے لگوا رکھے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26899، ترقيم محمد عوامة 25770)
حدیث نمبر: 25771 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد أن الحسن شد أسنانه بذهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26900]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26900، ترقيم محمد عوامة 25771)
حدیث نمبر: 25772 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن جعفر بن حيان عن حماد قال: رأيت المغيرة بن عبد اللَّه يربط أسنانه بذهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن عبد اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے دانتوں پر سونا لگا رکھا تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابراہیم سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26901]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26901، ترقيم محمد عوامة 25772)
حدیث نمبر: 25773 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن جعفر بن (حيان) (١) قال: حدثني (٢) ابن طرفة (بن) (٣) عرفجة أن جده أصيب أنفه يوم الكلاب، فاتخذ أنفًا من (ورق) (٤) فأنتن عليه، (فأمره) (٥) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يتخذ أنفًا من ذهب (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طرفہ بن عرفجہ فرماتے ہیں کہ ان کے دادا کی ناک کلاب کی لڑائی میں ضائع ہوگئی تھی انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی جو خراب ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26903]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26903، ترقيم محمد عوامة 25773)
حدیث نمبر: 25774 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٩٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد قال: (حدثنا) (١) حماد قال: رأيت (ثابتًا) (٢) البناني مشدود الأسنان بذهب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ثابت بنانی کو دیکھا انہوں نے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26904]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26904، ترقيم محمد عوامة 25774)