☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 25752 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني يحيى بن أيوب قال: أخبرني عياش بن عباس (الحميري) (١) عن أبي الحصين (الحجري) (٢) الهيثم عن عامر الحجري قال: سمعت أبا ريحانة صاحب النبي صلى الله عليه و آله وسلم (يقول: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم) (٣) ينهى عن ركوب النمور (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر حجری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی حضرت ابو ریحانہ کو کہتے سُنا کہ جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے سے منع کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26878، ترقيم محمد عوامة 25752)
حدیث نمبر: 25753 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي المعتمر عن ابن سيرين عن معاوية أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن ركوب الخز والنمور (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاویہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چیتوں (کی کھالوں) اور خز کپڑے پر سوار ہونے سے منع کیا۔ حضرت ابن سیرین کہتے ہیں۔ حضرت معاویہ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے بارے میں متہم نہیں کیا جاسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26879، ترقيم محمد عوامة 25753)
حدیث نمبر: 25754 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٨١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا (أبو) (٢) خالد الأحمر عن (حجاج) (٣) عن أبي الزبير عن جابر قال: لا بأس بجلود النمور إذا دبغت (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ چیتوں (کی کھالوں) کو جب دباغت دے دی جائے تو پھر کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26881، ترقيم محمد عوامة 25754)
حدیث نمبر: 25755 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن هشام (أن) (١) (أباه) (٢) كان يكون على سروجه النمور (أو) (٣) جلود السباع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ کہ ان کے والد، اپنی زینوں پر چیتوں یا درندوں کی کھالوں کو رکھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26882، ترقيم محمد عوامة 25755)
حدیث نمبر: 25756 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: ذكر عند محمد جلود النمور فقال: إنما يكره أن يصلى عليها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضر ت محمد کے ہاں چیتوں کی کھالوں کا ذکر ہوا تو انہوں نے فرمایا: ان پر صرف نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ اور حضرت محمد ان پر سوار ہونے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اور فرماتے تھے۔ میرے علم کے مطابق کسی نے اس کو گناہ سمجھتے ہوئے نہیں چھوڑا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26883، ترقيم محمد عوامة 25756)
حدیث نمبر: 25757 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) علية عن علي بن الحكم قال: سألت الحكم عن جلود النمور فقال: (تكره) (٢) جلود السباع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حکم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے چیتوں کی کھالوں کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا۔ درندوں کی کھالیں مکروہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26886، ترقيم محمد عوامة 25757)
حدیث نمبر: 25758 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الحجاج عن الحكم أن عمر كتب إلى أهل الشام ينهاهم أن يركبوا على جلود السباع (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے اہل شام کو خط لکھا اور آپ نے ان کو درندوں کی کھالوں پر سوار ہونے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26887، ترقيم محمد عوامة 25758)
حدیث نمبر: 25759 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن أشعث (عن ابن سيرين) (١) أن ابن مسعود استعار (دابة) (٢) فأتي بها (عليها) (٣) صفة نمور (٤) فنزعها ثم ركب (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود نے ایک سواری مستعار منگوائی۔ پس وہ آپ کے پاس لائی گئی تو اس پر چیتے کا سائبان تھا۔ آپ نے اس کو اتارا۔ پھر اس پر سوار ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26888، ترقيم محمد عوامة 25759)