☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات گھر وں میں تصاویر کے ہوتے ہوئے اندر داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← جو حضرات گھر وں میں تصاویر کے ہوتے ہوئے اندر داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 25714 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه قال: سمعت الحسن يقول أو لم يكن أصحاب محمد يدخلون الخانات فيها التصاوير (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معتمر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت حسن کو کہتے سُنا: کیا جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ایسی دو کانوں میں نہیں داخل ہوتے تھے جن میں تصاویر ہوتی تھیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26840، ترقيم محمد عوامة 25714)
حدیث نمبر: 25715 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي الضحى قال: دخلت مع مسروق صفة فيها تماثيل فنظر إلى تماثيل منها فقال: ما هذا؟ قالوا: تمثال مريم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالضحیٰ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت مسروق کے ہمراہ اس چبوترے میں داخل ہوا جس میں تصویریں تھیں۔ پس آپ کی نظر ایک تصویر پر پڑی تو آپ نے پوچھا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا۔ حضرت مریم کی تصویر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26841، ترقيم محمد عوامة 25715)
حدیث نمبر: 25716 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (١) عن مغيرة قال: كان في بيت إبراهيم تابوت فيه تماثيل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے گھر میں ایک تابوت تھا جس میں تصاویر تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26842، ترقيم محمد عوامة 25716)
حدیث نمبر: 25717 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة (عن حماد) (١) عن إبراهيم قال: لا بأس بالتمثال في حلية السيف، ولا بأس بها في سماء البيت، إنما يكره (منها) (٢) ما (ينصب) (٣) نصبًا -يعني الصورة-.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تلوار کی تزئین میں تصویر ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور گھر کی چھت میں بھی تصویر ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ صرف وہ تصاویر مکروہ ہیں جن کو سیدھا کھڑا کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26843، ترقيم محمد عوامة 25717)