☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
موضع الإزار؛ أين هو؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب اللباس← موضع الإزار؛ أين هو؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 19
Hadith No.: 25314 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن أبي (سنان) (١) عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل قال: سأل أبو بكر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن موضع الإزار، فقال:" (مستدق) (٢) ⦗٥٢٦⦘ الساق، لا خير فيما أسفل (من ذلك) (٣) ، ولا خير فيما فوق ذلك" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابو الہذیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ازار کی جگہ کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’ ’ پنڈلی کے باریک حصہ کے پاس۔ اس سے نیچے ہو تو اس میں بھی کوئی خیر نہیں ہے اور اس سے اوپر میں بھی کوئی خیر نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26430، ترقيم محمد عوامة 25314)
Hadith No.: 25315 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن مسلم بن (نذير) (١) عن حذيفة قال: أخذ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بأسفل عضلة ساقي أو ساقه فقال:"هذا موضع الإزار، فإن أبيت فأسفل، فإن أبيت فأسفل، فإن أبيت فلا حق للإزار في الكعبين" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری یا اپنی پنڈلی کے پٹھے کو پکڑا اور فرمایا: ”ازار کی جگہ یہ ہے۔ اگر تمہیں (اس سے) انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے اور اگر تمہیں (اس سے) بھی انکار ہو تو اس سے کچھ نیچے، لیکن اگر تمہیں (اس سے بھی) انکار ہو تو پھر ٹخنوں میں تو ازار کا کوئی حق نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26431، ترقيم محمد عوامة 25315)
Hadith No.: 25316 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن (عبيد) (١) عن (محمد) (٢) بن إسحاق قال: سمعت أبا نبيه يقول سمعت عائشة تقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما تحت الكعب من الإزار في النار" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو نبیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے ہوئے سُنا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ٹخنوں سے نیچے ازار، جہنم میں ہوگا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26432، ترقيم محمد عوامة 25316)
Hadith No.: 25317 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي يعفور قال: رأيت ابن عمر، و (إن) (١) إزاره إلى نصف ساقه، أو قريب من نصف ساقه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو یعفور سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا اور ان کا ازار نصف پنڈلی تک تھا یا آپ کی نصف پنڈلی کے قریب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26433، ترقيم محمد عوامة 25317)
Hadith No.: 25318 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن العلاء (بن) (١) عبد الرحمن بن يعقوب عن أبيه عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إزرة المؤمن إلى نصف الساق، فما كان إلى الكعب فلا بأس، وما كان تحت الكعب ففي النار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مؤمن کا ازار اس کی نصف پنڈلی تک ہوتا ہے جو ٹخنوں تک بھی ہو تو کوئی حرج نہیں اور جو ٹخنوں سے نیچے ہو تو وہ جہنم میں ہوگا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26434، ترقيم محمد عوامة 25318)
Hadith No.: 25319 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن أبي (غفار) (١) عن أبي تميمة الهجيمي عن أبي جرى الهجيمي قال: أتيت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: عليك السلام، يا رسول اللَّه، قال:" (لا تقل) (٢) : عليك السلام فإن"عليك السلام" تحية [الموتى"، قال: وقلت: يا رسول اللَّه زدني، قال:"الإزار إلى نصف الساق، فإن أبيت فإلى الكعبين، فإياك والمخيلة؛ فإن اللَّه لا يحب] (٣) المخيلة" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جری ہجیمی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا۔ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! علیک السلام۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا علیک السلام نہ کہو کیونکہ یہ مردوں کا سلام ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے مزید کچھ بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ازار کو نصف پنڈلی تک رکھو لیکن اگر تم اس سے انکار کرو تو پھر ٹخنوں تک رکھ لو۔ خبردار! تکبر سے بچو، کیونکہ اللہ تعالیٰ تکبر کو ناپسند کرتے ہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26435، ترقيم محمد عوامة 25319)
Hadith No.: 25320 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي (عن) (١) جعفر (٢) قال: كان ميمون يشمر إزاره إلى (أنصاف) (٣) ساقيه.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت میمون، اپنے ازار کو اپنی پنڈلیوں کے نصف تک چڑھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26436، ترقيم محمد عوامة 25320)
Hadith No.: 25321 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا داود ابن أبي هند عن أبي قزعة عن الأسقع بن الأسلع عن سمرة بن جندب عن النبي ﵇ (١) قال:"ما أسفل من الكعبين من الإزار في النار" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ بن جندب، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ازار کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے ہوگا وہ جہنم میں ہوگا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26437، ترقيم محمد عوامة 25321)
Hadith No.: 25322 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي مكين عن (خاله) (١) أبي أمية أن عليًا أتزر فلحق إزاره بركبتيه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو امیہ سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ازار پہنا تو آپ کا ازار آپ کے گھٹنوں کو لگ رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26438، ترقيم محمد عوامة 25322)
Hadith No.: 25323 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: موضع الإزار (مستدق) (١) (الساق) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ازار کی جگہ پنڈلی کا باریک حصہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26439، ترقيم محمد عوامة 25323)
Hadith No.: 25324 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن أنس قال: ⦗٥٢٩⦘ الإزار إلى نصف الساق أو إلى الكعبين، لا خير فيما هو أسفل (من) (١) ذلك (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ازار، نصف پنڈلی تک ہو یا ٹخنوں تک ہو جو ازار اس سے نیچے ہو اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26440، ترقيم محمد عوامة 25324)
Hadith No.: 25325 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (ابن) (١) عون عن ابن سيرين قال: كانوا يكرهون الإزار فوق نصف الساق.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ، نصف پنڈلی سے اوپر ازار کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26441، ترقيم محمد عوامة 25325)
Hadith No.: 25326 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن سليمان بن مسهر عن خرشة أن (عمر) (١) دعا بشفرة فرفع إزار رجل عن كعبيه ثم قطع ما كان أسفل من ذلك، قال: فكأني أنظر إلى (ذباذبه) (٢) (تسيل) (٣) على (عقبيه) (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حرشہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے استرا منگوایا پھر ایک آدمی کا ازار اس کے ٹخنوں سے اوپر کیا پھر جو اس سے نیچے تھے ا س کو کاٹ دیا۔ راوی کہتے ہیں گویا کہ میری آنکھوں کے سامنے وہ منظر ہے کہ کپڑے کے ٹکڑے اس کی ایڑیوں پر گر رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26442]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26442، ترقيم محمد عوامة 25326)
Hadith No.: 25327 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي سنان عن أبي إسحاق قال: رأيت ناسًا من أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يأتزرون على أنصاف سوقهم، فذكر أسامة بن زيد وابن عمر وزيد بن أرقم والبراء بن عازب (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنی نصف پنڈلیوں پر ازار باندھتے تھے۔ پھر آپ نے حضرت اسامہ بن زید، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ اور حضرت براء بن عازب کا ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26443، ترقيم محمد عوامة 25327)
Hadith No.: 25328 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن أبي يحيى عن عكرمة قال: رأيت ابن عباس يأتزر (فأرسل) (١) إزاره من بين يديه حتى تقع ⦗٥٣٠⦘ (حاشيتهما) (٢) على ظهر قدميه (ويرفعهما) (٣) من مؤخره (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ازار باندھتے ہوئے دیکھا۔ چناچہ وہ اپنا ازار، اپنے آگے سے لٹکا دیتے تھے۔ یہاں تک کہ اس کے دونوں کنارے آپ کے قدموں کی پشت پر آجاتے اور (پھر) آپ ان کو پچھلی جانب سے اٹھا لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26444، ترقيم محمد عوامة 25328)
Hadith No.: 25329 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو سليمان المكتب عن أبيه قال: (١) رأيت عليًا عليه إزار (٢) (نجراني) (٣) إلى أنصاف ساقيه (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلیمان مکتب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ آپ (کے جسم) پر نجرانی ازار تھا اور آپ کی پنڈلیوں کے نصف میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26445، ترقيم محمد عوامة 25329)
Hadith No.: 25330 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن دهقان قال: رأيت أبا سعيد وابن عمر إزارهما إلى أنصاف سوقهما (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن دہقان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا۔ ان دونوں حضرات کے ازار، ان کی پنڈلیوں کے نصف تک تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26446، ترقيم محمد عوامة 25330)
Hadith No.: 25331 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: أخبرنا موسى بن (عبيدة) (١) عن إياس بن سلمة عن أبيه عن عثمان بن عفان: كان إزاره إلى نصف ساقيه (قال) (٢) : فقيل له في ذلك، فقال: هذه إزرة حبيبي -يعني- النبي ﵇ (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ایاس بن سلمہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان کا ازار، ان کی نصف پنڈلی تک تھا۔ راوی کہتے ہیں چناچہ ان سے اس کے بارے میں کہا گیا تو انہوں نے فرمایا: یہ میرے محبوب کا ازار ہے یعنی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ازار کا طریقہ یہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26447، ترقيم محمد عوامة 25331)
Hadith No.: 25332 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٤٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) شريك عن عبد الملك بن عمير عن (حصين) (٢) بن قبيصة عن المغيرة بن شعبة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا سفيان بن سهل! لا تسبل، فإن اللَّه لا يحب المسبلين" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے سفیان بن سہل! تو کپڑا نہ لٹکا۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کپڑا لٹکانے والوں کو پسند نہیں کرتے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26448، ترقيم محمد عوامة 25332)