☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الفراء من جلود الميتة إذا دبغت
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب اللباس← في الفراء من جلود الميتة إذا دبغت
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 15
حديث رقم: 25266 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن زيد بن أسلم عن عبد الرحمن ابن وعلة عن ابن عباس قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أيما إهاب دبغ (فقد) (١) طهر" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہوئے سُنا: ”جس کسی چمڑے کو بھی دباغت دی جائے تو وہ یقینا پاک ہوجاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26379، ترقيم محمد عوامة 25266)
حديث رقم: 25267 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) عبد الرحيم بن سليمان عن ليث عن شهر بن حوشب عن سلمان قال: كان لبعض أمهات المؤمنين شاة، فماتت فمر عليها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ما ضر أهلها لو انتفعوا (بإهابها) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت امہات المؤمنین میں سے کسی کے پاس ایک بکری تھی۔ وہ مرگئی تو جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے اور ارشاد فرمایا: ”اگر اس بکری کے مالک اس کی کھال سے نفع حاصل کرتے تو ان کو نقصان نہ ہوتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26380، ترقيم محمد عوامة 25267)
حديث رقم: 25268 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس عن ميمونة أن شاة لمولاة ميمونة مر بها قد أعطيتها من الصدقة ميتة، فقال: هذا أخذوا إهابها (فدبغوه) (١) فانتفعوا (به) (٢) (قالوا) (٣) : يا رسول اللَّه إنها ميتة، قال:"إنما حرم أكلها" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ سے روایت ہے کہ ان کی آزاد کردہ لونڈی کی مرد ہ بکری… جو انہیں صدقہ کے مال سے عطاء ہوئی تھی…کے پاس سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر ہوا تو فرمایا: ”ان لوگوں نے اس بکری کی کھال کیوں نہیں اتاری کہ اس کو دباغت دیتے اور پھر وہ اس سے نفع لیتے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ تو مردار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا صرف کھانا حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26381، ترقيم محمد عوامة 25268)
حديث رقم: 25269 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا إسماعيل عن الشعبي قال: أخبرنا عكرمة عن ابن عباس أن شاة لسودة بنت زمعة ماتت، (قالت) (١) : فدبغنا جلدها فكنا ننبذ (فيه) (٢) حتى صار شنًا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت سودہ بنت زمعہ کی ایک بکری تھی جو مرگئی۔ وہ کہتی ہیں کہ ہم نے اس کی کھال کو دباغت دے دی اور ہم اس میں نبیذ بناتے تھے یہاں تک کہ وہ بوسیدہ ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26382، ترقيم محمد عوامة 25269)
حديث رقم: 25270 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: (أنبأنا) (١) (٢) أبو بشر عن عكرمة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (مر) (٣) بشاة لسودة بنت زمعة فقال: (ألا (تنتفعوا) (٤) بإهابها، فإن دبغها طهورها" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت سودہ بنت زمعہ کی (مری ہوئی) بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اس کی کھال سے کیوں نفع نہیں لیا۔ کیونکہ کھال کی دباغت کھال کی طہارت ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26383، ترقيم محمد عوامة 25270)
حديث رقم: 25271 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) محمد (بن) (٢) (أبي) (٣) إسماعيل عن سعيد بن جبير قال: دباغها طهورها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کھال کی دباغت ہی کھال کی طہارت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26384، ترقيم محمد عوامة 25271)
حديث رقم: 25272 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد عن مالك بن أنس عن يزيد بن قسيط عن محمد بن عبد الرحمن عن أمه عن عائشة قالت: أمر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن يستمتع بجلود الميتة (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا ہے کہ مرداروں کی کھالوں سے نفع حاصل کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26385، ترقيم محمد عوامة 25272)
حديث رقم: 25273 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن عبد الملك عن عطاء عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (مر) (١) بشاة لمولاة لميمونة ميتة فقال:"هذا انتفعوا بإهابها" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت میمونہ کی آزاد کردہ لونڈی کی مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے اس بکری کی کھال سے نفع کیوں نہیں لیا؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26386، ترقيم محمد عوامة 25273)
حديث رقم: 25274 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: (حدثنا) (١) ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس عن ميمونة قالت: ماتت شاة لإحدى نساء النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال النبي ⦗٥١٣⦘ ﵇ (٢) :"ألا (انتفعتم) (٣) بإهابها" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، حضرت میمونہ سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عورتوں میں سے کسی ایک کی بکری مرگئی تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں نے اس کے چمڑے سے کیوں نفع نہیں لیا؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26387، ترقيم محمد عوامة 25274)
حديث رقم: 25275 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا إسماعيل (عن) (١) قيس (ابن) (٢) أبي حازم قال: حدثت أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (مر) (٣) بشاة ميتة فقال:"ما ضر أهلها لو انتفعوا بإهابها" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث بیان کی گئی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ـ: ”اس بکری کے مالکوں کو کوئی نقصان نہ ہوتا اگر یہ اس کے چمڑے سے منتفع ہوتے؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26388، ترقيم محمد عوامة 25275)
حديث رقم: 25276 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن صدقة عن جده (رياح) (١) ابن الحارث عن مسعود قال: ذكاته دباغه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کھال کو دباغت دینا ہی اس کی طہارت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26389، ترقيم محمد عوامة 25276)
حديث رقم: 25277 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد -وليس بالأحمر- عن هشام عن قتادة عن الحسن عن (جون) (١) بن (قتادة) (٢) عن سلمة بن (المحبق) (٣) قال: ⦗٥١٤⦘ قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ذكاة الجلود دباغها" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن محبق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چمڑوں کی پاکی، ان کو دباغت دینا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26390، ترقيم محمد عوامة 25277)
حديث رقم: 25278 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه قال: حدثنا همام عن قتادة (عن الحسن) (١) (عن جون بن قتادة) (٢) عن سلمة بن (المحبق) (٣) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بمثله (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن محبق، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (اوپر والی) حدیث کے مثل ہی روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26391، ترقيم محمد عوامة 25278)
حديث رقم: 25279 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٩٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن منصور عن جون بن قتادة عن النبي ﵇ (١) بمثله. (ولم يذكر منصور (سلمة) (٢) بن (محبق) ) (٣) (٤) ] (٥) (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سلمہ والی حدیث کے مثل ہی روایت کرتے ہیں لیکن راوی منصور، سلمہ بن محبق کا ذکر نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26392، ترقيم محمد عوامة 25279)
حديث رقم: 25280 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٩٣ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن (المغيرة) (١) عن إبراهيم قال] (٢) : كان يقال: دباغ الميتة طهورها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مردار (کی کھال) کو دباغت دینا ہی اس کی طہارت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26393]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26393، ترقيم محمد عوامة 25280)