☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← ریشم پہننے کے بارے میں اور اس کے پہننے میں کراہت کے بارے میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 27
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 25153 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن عمر بن سعيد ابن أبي حسين عن علي بن عبد اللَّه بن علي قال: أخبرني أبي أنه سمع معاوية وهو على المنبر يقول نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن لبس الحرير والذهب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے بتایا کہ انہوں نے حضرت معاویہ کو منبر پر کہتے سُنا: جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ریشم اور سونے کو پہننے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26262، ترقيم محمد عوامة 25153)
حدیث نمبر: 25154 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن حميد قال: سئل أنس عن الحرير فقال: نعوذ باللَّه من شره، كنا نسمع أنه من لبسه في الدنيا لم يلبسه في الآخرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حمید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس سے ریشم کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ہم اس کے شر سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں، ہم یہ بات سُنا کرتے تھے کہ جو آدمی اس کو دنیا میں پہنے گا تو وہ آخرت میں اس کو نہیں پہنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26263، ترقيم محمد عوامة 25154)
حدیث نمبر: 25155 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث (١) عن طاوس أنه كان يكره لبس الحرير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ریشم کے پہننے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26264، ترقيم محمد عوامة 25155)
حدیث نمبر: 25156 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن يونس عن الحسن كان يكره قليل الحرير (و) (١) كثيره.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ تھوڑے ریشم اور زیادہ ریشم کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26265، ترقيم محمد عوامة 25156)
حدیث نمبر: 25157 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حصين قال: كتب عمر ابن عبد العزيز لا تلبسوا من الحرير إلا ما كان سداه قطنًا أو كتانًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حصین سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ایک تحریر لکھی، تم لوگ ریشم میں سے صرف وہ کپڑا پہنو جس کا تانا روئی کا یا کتان کا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26266، ترقيم محمد عوامة 25157)
حدیث نمبر: 25158 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الملك بن ميسرة عن زيد بن وهب عن علي قال: كساني رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم حلة سيراء، فخرجت فيها، فرأيت الغضب في وجهه قال:"فشققتها بين نسائي" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک خالص (ریشم کا) جوڑا دیا، چناچہ میں اس کو پہن کر نکلا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ مبارک میں آثارغضب دیکھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پس میں نے اس جوڑے کو اپنی عورتوں کے درمیان تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26267]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26267، ترقيم محمد عوامة 25158)
حدیث نمبر: 25159 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٢٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن سعيد عن قتادة عن داود السراج عن أبي سعيد قال: من لبس الحرير في الدنيا لم يلبسه في الآخرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جس شخص نے دنیا میں ریشم پہنا تو وہ شخص آخرت میں ریشم نہیں پہنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26268]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26268، ترقيم محمد عوامة 25159)