☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بام مچھلی کے بارے میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأطعمة← بام مچھلی کے بارے میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 25073 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمر بن (شوذب) (١) عن عمرة بنت الطبيخ قالت: أرسلتني أمي فاشتريت جرِّيا فجعلته في زنبيل، فخرج رأسه من جانب وذنبه من جانب، فمر (بي) (٢) علي أمير المؤمنين فرآه فقال: هذا كثير طيب (يشبع) (٣) العيال (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرہ بنت طبیخ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میری والدہ نے مجھے بھیجا تو میں نے بام مچھلی خریدی اور اس کو ٹوکری میں ڈالا، پس اس کا سرا ایک جانب سے اور اس کی دُم ایک (دوسری) جانب سے باہر نکل پڑی۔ اسی دوران امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے اور اس کو دیکھا تو فرمایا: یہ بہت پاکیزہ چیز ہے اہل و عیال کو سیراب کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26180، ترقيم محمد عوامة 25073)
حدیث نمبر: 25074 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مجاشع (١) (أبي) (٢) الربيع عن ⦗٤٦٢⦘ كهيل عن أبيه قال: كان علي يمر علينا والجري على سفرنا ونحن نأكله (و) (٣) لا يرى به بأسًا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کہیل، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ، ہمارے پاس سے گزرتے تھے جبکہ ہمارے دسترخوان پر بام مچھلی پڑی ہوتی تھی اور ہم اس کو کھا رہے ہوتے تو آپ اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26181، ترقيم محمد عوامة 25074)
حدیث نمبر: 25075 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عكرمة قال: (سئل) (١) ابن عباس عن الجري فقال: لا بأس به، إنما تحرمه اليهود ونحن نأكله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کہ یہود نے اس کو حرام قرار دے رکھا تھا اور ہم اس کو کھاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26182، ترقيم محمد عوامة 25075)
حدیث نمبر: 25076 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن (بن) (١) عمرو عن فضيل عن إبراهيم قال: لا بأس بالجري إنما هذا شيء (يروونه) (٢) عن علي ﵀ في الصحف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ یہ وہی چیز ہے جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صحیفہ میں اس کا ذکر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26183، ترقيم محمد عوامة 25076)
حدیث نمبر: 25077 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عبد الأعلى قال: سألت سعيد بن جبير عن الجري، فقال: هو من السمك إن أعجبك فكله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الاعلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ مچھلی کی جنس میں سے ہے۔ اگر یہ تمہیں پسند ہے تو تم اس کو کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26184، ترقيم محمد عوامة 25077)
حدیث نمبر: 25078 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (فطر) (١) عن منذر الثوري أبي يعلى قال: سئل ابن الحنفية عن الجري والطحال (وأشباههما) (٢) مما يكره، فتلا هذه الآية: ﴿قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا﴾ [الأنعام: ١٤٥] ، (الآية) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منذر ثوری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن الحنفیہ سے بام مچھلی، تلی، اور اس جیسی چیزوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن کو ناپسند کیا جاتا ہے تو انہوں نے یہ آیت تلاوت کی قُلْ لاَ أَجِدُ فِیمَا أُوحِیَ إِلَیَّ مُحَرَّمًا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26185، ترقيم محمد عوامة 25078)
حدیث نمبر: 25079 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي سلمة الصائغ قال: سألت عطاء بن أبي رباح عن الجري، قال: كل (ذنب) (١) سمين منه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سلمہ صائغ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء بن ابی رباح سے بام مچھلی کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں سے موٹی دُم کو کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26186، ترقيم محمد عوامة 25079)
حدیث نمبر: 25080 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: عليك بأذنابه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ تم پر اس کی دُم لازم ہے (یعنی موٹی دم والی کھاؤ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26187، ترقيم محمد عوامة 25080)
حدیث نمبر: 25081 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن فضيل (بن) (١) مرزوق عن إبراهيم بن عبد اللَّه (بن) (٢) الحسن قال: الجري من صيد البحر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن عبد اللہ بن حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی سمندر کے شکار میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26188، ترقيم محمد عوامة 25081)
حدیث نمبر: 25082 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٨٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ربيع عن الحسن قالا: لا بأس بالجري والمارماهيك] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی اور مار ماہی میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26189، ترقيم محمد عوامة 25082)
حدیث نمبر: 25083 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص قال: سمعت جعفرا يقول ما ليس فيه قشر من السمك فإنا نعافه ولا نأكله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفص کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جعفر کو کہتے سُنا کہ جس مچھلی میں چھلکا نہیں ہوتاتو ہم اس سے گھن کھاتے ہیں اور اس کو نہیں کھاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26190، ترقيم محمد عوامة 25083)
حدیث نمبر: 25084 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: لا بأس (بالجريث) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بام مچھلی میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26191، ترقيم محمد عوامة 25084)
حدیث نمبر: 25085 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن أنه كان لا يرى بأكل (الجريث) (١) بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ بام مچھلی کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26192، ترقيم محمد عوامة 25085)