☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ٹڈی کھانے کے بارے میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأطعمة← ٹڈی کھانے کے بارے میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 15
حدیث نمبر: 25049 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن عيينة عن أبي (يعفور) (١) عن ابن أبي ⦗٤٥٦⦘ أوفى قال: غزوت مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم سبع غزوات (نأكل) (٢) الجراد (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سات غزوات میں شرکت کی۔ ہم (اس دوران) ٹڈی کھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26156، ترقيم محمد عوامة 25049)
حدیث نمبر: 25050 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن شبيب عن جندب رجل (منهم) (١) سأل ابن عباس عن أكل الجراد فقال: لا بأس به (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شبیب، حضرت جندب کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ٹڈی کھانے کے بارے میں سوال کیا؟ تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اس میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26157، ترقيم محمد عوامة 25050)
حدیث نمبر: 25051 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: ذكر لعمر جراد بالربذة فقال: لوددت أن عندنا منه قفعة (١) أو قفعتين (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت عمر کے پاس مقام ربذہ میں ٹڈی کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے تو یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس ٹڈی کے ایک یا دو ٹوکرے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26158]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26158، ترقيم محمد عوامة 25051)
حدیث نمبر: 25052 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: سمعت إبراهيم قال: كن أمهات المؤمنين يتهادين الجراد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن عبید اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو کہتے سُنا کہ حضرات امہات المؤمنین g، باہم ایک دوسرے کو ٹڈی، ہدیہ میں دیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26159]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26159، ترقيم محمد عوامة 25052)
حدیث نمبر: 25053 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن عثمان بن حكيم (عن) (١) الحسن ابن سعد (عن أبيه) (٢) أنه كان (ينقي) (٣) لعليِّ الجراد فيأكله (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بن سعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے ٹڈی، صاف کرتے تھے، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کو کھاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26160]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26160، ترقيم محمد عوامة 25053)
حدیث نمبر: 25054 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم ويزيد بن هارون عن داود (ابن) (١) أبي هند قال: سألت سعيد بن المسيب عن الجراد فقال: أكله (عمر والمقداد) (٢) بن الأسود وصهيب وعبد اللَّه بن عمر، قال: وقال عمر: وددت أن عندي قفعة أو قفعتين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داؤد بن ابی ہند سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ٹڈی کو حضرت عمر، حضرت مقداد بن اسود اور حضرت صہیب اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کھایا ہے۔ راوی کہتے ہیں اور حضرت عمر نے یہ بھی فرمایا: مجھے یہ بات پسند ہے کہ میرے پاس ایک ٹوکرا یا دو ٹوکرے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26161]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26161، ترقيم محمد عوامة 25054)
حدیث نمبر: 25055 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين (بن) (١) علي (عن) (٢) زائدة عن [الشيباني عن حبيب بن أبي ثابت عن أبي وائل عن عمر أنه ذكر الجراد فقال: وددت أن عندنا منه قفعة أو قفعتين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ٹڈی کا ذکر کیا گیا تو حضرت عمر نے فرمایا: مجھے یہ بات پسند ہے کہ ہمارے پاس ٹڈی کا ایک ٹوکرا یا دو ٹوکرے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26162، ترقيم محمد عوامة 25055)
حدیث نمبر: 25056 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن] (١) الشيباني عن حبيب ابن أبي ثابت عن أبي وائل عن عمر بنحوه حديث زائدة عن الشيباني (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر کے بارے میں ایک اور روایت بھی ایسی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26163، ترقيم محمد عوامة 25056)
حدیث نمبر: 25057 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه (والفضل) (١) عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن عمر كان يأكل الجراد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر ٹڈی کو کھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26164، ترقيم محمد عوامة 25057)
حدیث نمبر: 25058 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زكريا عن الشعبي عن ابن عمر (قال) (١) : قال: رأيت عمر (يتحلب) (٢) (فوه) (٣) قال: قلت يا أمير المؤمنين (٤) قال: اشتهي جرادا مقليًا (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ نے فرمایا: مجھے بھنی ہوئی ٹڈی کھانے کو دل کر رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26165، ترقيم محمد عوامة 25058)
حدیث نمبر: 25059 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مثنى بن سعيد (أبي غفار) (١) قال: سمعت جابر بن زيد يقول: لقصعة (من) (٢) جراد أحب إلي من قصعة من ثريد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مثنی بن سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید کو کہتے سُنا: مجھے ثرید کے (بھرے) پیالہ سے زیادہ ٹڈی سے (بھرا) پیالہ محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26166، ترقيم محمد عوامة 25059)
حدیث نمبر: 25060 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل (عن) (١) جعفر قال: رأيت أبي يأكل الجراد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو ٹڈی کھاتے ہوئے دیکھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26167، ترقيم محمد عوامة 25060)
حدیث نمبر: 25061 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٨ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن عبد اللَّه الأسدي عن محمد بن خالد الضبي عن الأخضر بن العجلان قال: سألت سعيد بن جبير (عن الجراد) (٢) فقال: كله مقليًا بزيت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اخضر بن عجلان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جُبیر سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے فرمایا: تم اس کو زیتون میں بھون کر کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26168، ترقيم محمد عوامة 25061)
حدیث نمبر: 25062 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن علقمة بن مرثد عن ⦗٤٥٩⦘ عبد الملك بن الحارث عن أبيه قال: سئل علي عن الجراد، فقال: هو طيب كصيد البحر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن حارث، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ٹڈی کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: یہ سمندر کے شکار کی طرح بالکل پاکیزہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26169، ترقيم محمد عوامة 25062)
حدیث نمبر: 25063 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: كان لا يرى بأكل الجراد بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت حسن ٹڈی کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26170، ترقيم محمد عوامة 25063)