☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات مجذوم سے پرہیز کرتے تھے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأطعمة← جو حضرات مجذوم سے پرہیز کرتے تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 25030 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) وشريك عن يعلى بن عطاء عن عمرو بن الشريد عن أبيه قال: كان في وفد ثقيف رجل مجذوم، فأرسل إليه النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إنا قد بايعناك فارجع" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شرید، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بنو ثقیف کے وفد میں ایک جذام زدہ شخص تھا۔ تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی طر ف پیغام بھیجا کہ ”ہم نے تمہیں بیعت کرلیا ہے، پس تم واپس چلے جاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26137، ترقيم محمد عوامة 25030)
حدیث نمبر: 25031 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن النهاس بن (قَهم) (١) عن شيخ قال: سمعت أبا هريرة يقول (قال) (٢) : رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"فر من المجذوم فرارك من الأسد" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شیخ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کو کہتے سُنا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جذام زدہ شخص سے یوں بھاگو جیسے تم شیر سے بھاگتے ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26138]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26138، ترقيم محمد عوامة 25031)
حدیث نمبر: 25032 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد عن محمد بن عبد اللَّه بن عمرو بن عثمان عن أمه فاطمة بنت حسين عن ابن عباس قال: قال ⦗٤٥١⦘ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تديموا النظر إلى المجذومين" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جذام زدہ لوگوں کی طرف مسلسل نہ دیکھا کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26139، ترقيم محمد عوامة 25032)
حدیث نمبر: 25033 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦١٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سواء عن خالد (عن) (١) أبي قلابة أنه كان يعجبه أن (يتقي) (٢) المجذوم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد، حضرت ابو قلابہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہیں مجذوم سے پرہیز کرنا پسند تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26140، ترقيم محمد عوامة 25033)