☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما يستحب من الأشربة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأشربة← ما يستحب من الأشربة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 24675 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام (بن) (١) عروة عن (أبيه) (٢) عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يحب العسل ويحب الحلوى (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہد محبوب تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میٹھا محبوب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25770، ترقيم محمد عوامة 24675)
Hadith No.: 24676 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن يونس عن الزهري (قال) (١) : كان أحب الشراب إلى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الحلو البارد (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب ٹھنڈا اور میٹھا مشروب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25771، ترقيم محمد عوامة 24676)
Hadith No.: 24677 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن علي بن سليم قال: سمعت أنسا يقول: إني لأشرب الطلاء الحلو العارض (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن سلیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو فرماتے سُنا۔ میں خوب میٹھی طلاء نوش کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25772، ترقيم محمد عوامة 24677)
Hadith No.: 24678 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان [عن ابن جريج أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم سئل (١) : أي الشراب أحب إليك؟ قال: (الحلو) (٢) البارد (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا۔ آپ کو کون سا مشروب سب سے زیادہ محبوب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ٹھنڈا میٹھا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25773، ترقيم محمد عوامة 24678)
Hadith No.: 24679 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان] (١) عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر أنه كان يُنْقع له الزبيب في قربة عشية فيشربه غدوة، وينقع (له) (٢) غدوة (فيشربه) (٣) عشية (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے شام کے وقت ایک مشکیزہ میں کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو وہ صبح کے وقت نوش فرماتے تھے۔ اور (اسی طرح) صبح کے وقت آپ کے لئے نبیذ تیار کی جاتی تھی جس کو آپ شام کے وقت نوش فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25774، ترقيم محمد عوامة 24679)
Hadith No.: 24680 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أم غراب عن (بنانة) (١) قالت: كنت أنقع لعثمان الزبيب عشاء فيشرب منه ويأكل منه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت بنانہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت عثمان کے لئے شام کے وقت کشمش کی نبیذ تیار کرتی تھی۔ چناچہ آپ اس کو کھاتے بھی تھے اور پیتے بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25775، ترقيم محمد عوامة 24680)
Hadith No.: 24681 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن محمد بن علي وعامر وعطاء قالوا: لا بأس أن ينقع الزبيب، غدوة، ويشرب عشية] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر، حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ تینوں حضرات فرماتے ہیں۔ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ صبح کے وقت کشمش کی نبیذ بنائی جائے اور شام کے وقت نوش کرلی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25776، ترقيم محمد عوامة 24681)
Hadith No.: 24682 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس (بنقيع) (١) الزبيب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ کشمش کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حضرت سفیان کہتے ہیں۔ جب تک یہ نبیذ جوش نہ مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25777، ترقيم محمد عوامة 24682)
Hadith No.: 24683 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سلام بن مسكين عن الحسن قال: لا بأس بنبيذ الزبيب.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کشمش کی نبیذ میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25779، ترقيم محمد عوامة 24683)
Hadith No.: 24684 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن علي بن (مالك) (١) عن الضحاك قال مرة: (عن) (٢) ابن عباس، قال: إنما النبيذ الذي إذا بلغ فسد، وأما ما ازداد على طول الترك جودة فلا خير فيه (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں۔ نبیذ وہی ہے جو زیادہ پڑی رہنے سے خراب ہوجائے۔ اور جو مشروب بھی زیادہ دیر رہنے سے زیادہ بہترہو جائے تو اس میں بھی کوئی خیر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25780، ترقيم محمد عوامة 24684)
Hadith No.: 24685 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٥٧٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل يقال له: عيسى عن عمر بن عبد العزيز مثله.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز سے بھی ایسی ہی روایت منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25781، ترقيم محمد عوامة 24685)