☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← جو لوگ کھڑے ہونے کی حالت میں کچھ پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 24599 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أبي عيسى الأسواري عن أبي سعيد الخدري قال: زجر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رجلا شرب قائما (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ایسے آدمی کو زجر فرمایا جس نے کھڑے ہو کر پیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25693، ترقيم محمد عوامة 24599)
حدیث نمبر: 24600 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام (الدستوائي) (١) عن قتادة عن أنس بن مالك قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الشرب قائما (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25694]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25694، ترقيم محمد عوامة 24600)
حدیث نمبر: 24601 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن معمر عن قتادة عن أنس أنه سأله عن الشرب قائما فكرهه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت انس سے کھڑے ہونے کی حالت میں پینے کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25695، ترقيم محمد عوامة 24601)
حدیث نمبر: 24602 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن أنه كان يكره الشرب قائما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کھڑے ہونے کی حالت میں پانی پینے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25696، ترقيم محمد عوامة 24602)
حدیث نمبر: 24603 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان (عن منصور) (١) (عن إبراهيم) (٢) قال: إنما (كره) (٣) الشرب قائما لداء يأخذ البطن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کھڑے ہو کر پینا صرف اس وجہ سے مکروہ ہے کہ اس کی وجہ سے پیٹ میں بیماری ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25697، ترقيم محمد عوامة 24603)