☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شراب کے بارے میں آمدہ روایات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← شراب کے بارے میں آمدہ روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 32
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 24535 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من شرب الخمر في الدنيا لم يشربها في الآخرة إلا أن يتوب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے دنیا میں شراب پی تو وہ آخرت میں شراب نہیں پئے گا الَّا یہ کہ وہ تائب ہوجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25629، ترقيم محمد عوامة 24535)
حدیث نمبر: 24536 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"من شرب الخمر فجعلها في (بطنه) (١) لم (تقبل) (٢) له صلاة سبعا، إن مات (فيها) (٣) مات كافرا، فإن أذهبت عقله عن شيء من الفرائض لم تقبل له صلاة أربعين يومًا، فإن مات (فيها) (٤) مات كافرا" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے شراب نوشی کی اور اس شراب کو پیٹ میں داخل کیا تو اس شخص کی سات دن تک نماز قبول نہیں ہوتی۔ اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو کافر مرے گا اور اگر شراب نے اس کے دماغ کو فرائض میں سے کسی فریضہ کے بارے میں بےعقل کردیا تو اس کی چالیس دن تک نماز قبول نہیں ہوگی اور اگر یہ شخص ان دنوں میں مرجائے تو یہ کافر مرے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25630، ترقيم محمد عوامة 24536)
حدیث نمبر: 24537 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن حسان ابن أبي (وجزة) (١) عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لأن أزني أحب إلي من أن أشرب خمرا إني إذا شربت الخمر تركت الصلاة، ومن ترك الصلاة فلا دين (له) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے شراب پینے سے زیادہ یہ بات محبوب ہے کہ میں زنا کرلوں کیونکہ جب میں شراب نوشی کروں گا تو (لازماً) میں نماز کو ترک کروں گا اور جو شخص تارک نماز ہو اس کا کوئی دین نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25631، ترقيم محمد عوامة 24537)
حدیث نمبر: 24538 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن العوام بن حوشب عن المسيب بن رافع عن عبد اللَّه بن عمرو قال: معاقر الخمر كعابد اللات والعزى (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ شراب کا عادی ایسا ہے، جیسا لات اور عُزّٰی کا پجاری ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25632، ترقيم محمد عوامة 24538)
حدیث نمبر: 24539 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) محمد بن فضيل عن وائل (٢) (أبي) (٣) بكر (٤) عن أبي (بردة) (٥) عن أبي موسى أنه كان يقول: (ما أبالي) (٦) أشربت الخمر (أم) (٧) عبدت هذه (السارية) (٨) من دون اللَّه (٩) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ، جناب ابو موسیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ میں شراب پیوں یا اللہ کے سوا اس ستون کی عبادت کروں (یعنی دونوں چیزیں شدید گناہ ہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25633، ترقيم محمد عوامة 24539)
حدیث نمبر: 24540 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) مبارك عن الأوزاعي عن (سليمان) (٢) (بن) (٣) حبيب أن ابن عمر قال: لو أدخلت إصبعي في خمر ما أحببت أن ترجع إلي (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن حبیب سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اگر میں اپنی انگلی کو شراب میں داخل کروں تو مجھے یہ بات محبوب نہیں ہے کہ وہ میری طرف (صحیح سلامت) لوٹے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25634]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25634، ترقيم محمد عوامة 24540)
حدیث نمبر: 24541 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن مبارك عن الأوزاعي عن عروة بن رويم قال: قال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ما نهاني ربي عن شرب الخمر وعبادة الأوثان، (وملاحاة) (٢) الرجال" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن رویم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے مجھے سب سے پہلے جس چیز سے منع کیا وہ شراب کا پینا، بتوں کی عبادت کرنا اور لڑائی جھگڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25635]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25635، ترقيم محمد عوامة 24541)
حدیث نمبر: 24542 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن (أبي) (١) عون عن ابن شداد قال: قال ابن عباس: حرمت الخمر (بعينها) (٢) قليلها وكثيرها، والسكر من كل شراب (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن شداد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: شراب کو بعینہٖ حرام قرار دیا گیا ہے۔ تھوڑی شراب بھی حرام ہے اور زیادہ شراب بھی حرام ہے اور ہر مشروب میں سے حد سکر (نشہ) حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25636]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25636، ترقيم محمد عوامة 24542)
حدیث نمبر: 24543 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه أنه سمع عثمان يخطب، فذكر الخمر فقال: هي مجمع الخبائث أو (هي) (١) أم ⦗٣١٥⦘ الخبائث، ثم أنشأ يحدث عن بني إسرائيل فقال: إن رجلًا خير بين أن يقتل صبيًا أو يمحو كتابًا، أو يشرب خمرًا، فاختار الخمر فما برح حتى فعلهن كلهن (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعد بن ابراہیم، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عثمان کو خطبہ دیتے ہوئے سُنا۔ چناچہ حضرت عثمان نے خمر کا ذکر کیا تو فرمایا، یہ بہت سی خباثتوں کو جمع کرنے والی ہے یا فرمایا یہ ام الخبائث ہے۔ پھر آپ نے بنی اسرائیل کے بارے میں واقعہ بیان کیا۔ فرمایا: ایک شخص کو ایک بچہ قتل کرنے، کتاب کو ضائع کرنے اور شراب پینے کے بارے میں اختیار دیا گیا تو اس نے شراب نوشی کو پسند کیا لیکن پھر وہ شخص یہ تمام کام کر بیٹھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25637]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25637، ترقيم محمد عوامة 24543)
حدیث نمبر: 24544 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن ليث عن طلحة عن مسروق قال: شارب الخمر كعابد الوثن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ شراب نوشی کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ بُت کی عبادت کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25638]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25638، ترقيم محمد عوامة 24544)
حدیث نمبر: 24545 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن سليمان الأصبهاني عن (سهيل) (١) عن أبيه عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"مدمن الخمر كعابد الوثن" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عادی شراب نوش ایسا ہے جیسا کہ بُت کا پجاری۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25639]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25639، ترقيم محمد عوامة 24545)
حدیث نمبر: 24546 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن يحيى بن عباد (بن) (١) عبد اللَّه بن الزبير عن أبيه قال: كنا عند عائشة، فمر (جلبةٌ) (٢) على بابها، فسمعت الصوت فقال: ما هذا؟ فقالوا: رجل ضرب في الخمر، قالت: سبحان اللَّه! سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا يزني الزاني حين يزني وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين (يشرب) (٣) وهو مؤمن، (ولا يسرق حين يسرق وهو ⦗٣١٦⦘ مؤمن) (٤) " فإياكم إياكم (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن عباد بن عبد اللہ بن زبیر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کہ ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں موجود تھے کہ اس دوران ان کے دروازہ کے پاس سے تو انہوں نے اس کی آواز سُنی تو پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا، ایک شخص کو شراب نوشی کی سزا میں مارا جا رہا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہنے لگیں، سبحان اللہ! میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سُنا ”زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زناء نہیں کرتا، شراب پینے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا، چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا۔“ پس تم بچو، پس تم بچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25640]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25640، ترقيم محمد عوامة 24546)
حدیث نمبر: 24547 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يزني الزاني (حين يزني) (١) وهو مؤمن، ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر حين يشرب وهو مؤمن، ولا ينتهب نهبة يرفع الناس (٢) أبصارهم وهو مؤمن" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زنا کرنے والا شخص جب زنا کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں زنا نہیں کرتا اور چوری کرنے والا شخص جب چوری کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں چوری نہیں کرتا اور شراب نوشی کرنے والا شخص جب شراب نوشی کرتا ہے تو وہ ایمان کی حالت میں شراب نوشی نہیں کرتا۔ مال کو اچکنے والا جس کے اچکنے کو لوگ آنکھیں اٹھا کر دیکھتے ہوں۔ ایمان کی حالت میں مال کو نہیں اچکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25641]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25641، ترقيم محمد عوامة 24547)
حدیث نمبر: 24548 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن مدرك عن ابن أبي أوفى قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يشرب الخمر حين (يشربها) (١) وهو مؤمن" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب پینے والا شخص، جب شراب پیتا ہے وہ ایمان کی حالت میں نہیں ہوتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25642]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25642، ترقيم محمد عوامة 24548)
حدیث نمبر: 24549 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر [كان ينهى أن (تسقى) (١) البهائم الخمر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات سے منع کیا کرتے تھے کہ جانوروں کو شراب پلائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25643]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25643، ترقيم محمد عوامة 24549)
حدیث نمبر: 24550 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: أخبونا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر] (١) : أنه بلغه أن نساء (يمتشطن) (٢) بالخمر، فقال: ألقى اللَّه في رؤوسهن (الحاصة) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہیں (ابن عمر رضی اللہ عنہما کو) یہ بات معلوم ہوئی کہ کچھ عورتیں شراب کے ساتھ کنگھی کرتی ہیں۔ تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان کے سروں میں حاصہ (بال اڑا دینے والی بیماری) ڈال دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25644]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25644، ترقيم محمد عوامة 24550)
حدیث نمبر: 24551 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن أبي السفر عن امرأته أن عائشة سئلت عن المرأة (تمتشط) (١) بالعسلة فيها الخمر، فنهت عن ذلك أشد النهي (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو السفر، اپنی بیوی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو شہد کے ایسے بستہ ٹکڑے کے ذریعہ کنگھی کرے جس میں شراب ڈالی گئی ہو؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس سے شدید طور پر ممانعت فرما دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25645]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25645، ترقيم محمد عوامة 24551)
حدیث نمبر: 24552 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم عن حذيفة قال: تمتشط بالخمر؟ لا طيبها اللَّه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں جو عورت خمر کے ساتھ کنگھی کرتی ہے؟ اللہ تعالیٰ اس کو طیب نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25646]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25646، ترقيم محمد عوامة 24552)
حدیث نمبر: 24553 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خلف بن خليفة عن أبي هاشم عن نافع قال: كانت لابن عمر (بختية) (١) وأنها مرضت، فوصف لي أن أداويها بالخمر، فداويتها فقلت لابن عمر إنهم (وصفوا) (٢) لي أن أدوايها بالخمر، قال: ففعلت؟ قلت: لا، وقد كنت فعلت، (قال) (٣) : أما إنك لو فعلت لعاقبتك (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک بختی اونٹنی تھی اور وہ بیمار ہوگئی۔ پس مجھے یہ کہا گیا کہ میں اس کا شراب کے ذریعہ سے علاج کروں۔ پس میں نے اس کا علاج کرلیا پھر میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا، لوگوں نے مجھے اس کے بارے مں م کہا تھا کہ میں اس کا خمر کے ذریعہ سے علاج کروں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا۔ پھر تم نے یہ کیا؟ میں نے جواب دیا: نہیں، جبکہ میں نے یہ کام کیا تھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ اگر تم یہ کام کرلیتے تو میں تمہیں سزا دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25647]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25647، ترقيم محمد عوامة 24553)
حدیث نمبر: 24554 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٦٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لا يدخل الجنة مدمن (الخمر) (١) (ولا عاق) (٢) ولا منان (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں جنت میں شراب کا رسیا داخل نہ ہوگا اور نہ والدین کا نافرمان داخل ہوگا اور نہ ہی احسان جتلانے والا داخل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25648]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25648، ترقيم محمد عوامة 24554)