☽ 16 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 41
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 24227 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثنا حاتم بن حريث عن مالك بن أبي مريم قال: تذاكرنا الطلاء فدخل علينا ⦗٢٢٧⦘ عبد الرحمن بن غنم فتذاكرناه فقال: حدثني أبومالك الأشجعي أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:" (يشرب) (١) أناس من أمتي الخمر يسمونها بغير اسمها، يضرب على رؤوسهم بالمعازف و (القينات) (٢) ، يخسف اللَّه بهم الأرض، ويجعل منهم القردة والخنازير" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن ابی مریم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم نے باہم طلاء …انگور کے شیرہ کا پختہ مشروب … کا تذکرہ کیا۔ اس دوران عبد الرحمن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان کو بھی مذاکرہ میں شریک کرلیا۔ تو انہوں نے فرمایا: مجھ سے ابومالک اشعری نے بیان کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے کچھ لوگ شراب نوشی کریں گے لیکن وہ اس کا نام شراب نہیں رکھیں گے، ان کے سروں پر باجوں اور مغنیا ت کو بجایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو زمین مین دھنسا دیں گے اور ان میں سے (کچھ کو) بندر اور خنزیر بنادیا جائے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25311، ترقيم محمد عوامة 24227)
حدیث نمبر: 24228 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن (سعد) (١) بن أوس عن بلال بن (٢) يحيى عن أبي بكر بن حفص عن بن محيريز عن ابن (السمط) (٣) عن عبادة بن الصامت قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (ليستحلن) (٤) آخر أمتي الخمر (باسم تسميها) (٥) " (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبادہ بن صامت سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے آخری لوگ شراب کو ضرور بالضرور حلال سمجھیں گے اور اس کا شراب کے علاوہ کوئی نام رکھیں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25312]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25312، ترقيم محمد عوامة 24228)
حدیث نمبر: 24229 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا الثوري عن سلمة ⦗٢٢٨⦘ (ابن) (١) كهيل عن ذر بن عبد اللَّه عن سعيد بن عبد الرحمن بن أبزى عن أبيه قال: سألت أبي بن كعب عن النبيذ فقال: عليك بالماء، عليك بالسويق، عليك بالعسل، عليك باللبن الذي (نجعت) (٢) به، قال: فعاودته فقال: الخمر (تريد) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن عبد الرحمان، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے فرمایا: تم پانی لو۔ تم ستُّو لو۔ تم شہد لو۔ تم وہ دودھ لو جس کو تم خوش ہو کر پیتے ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے ان سے دوبارہ دوہرانے کا کہا۔ تو وہ فرمانے لگے۔ تمہارا ارادہ شراب کا تو نہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25313]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25313، ترقيم محمد عوامة 24229)
حدیث نمبر: 24230 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد (عن) (١) عبيدة قال: (أحدث) (٢) الناس أشربة: ما أدري ما هي؟ فليس لي شراب منذ عشرين سنة إلا الماء واللبن والعسل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبیدہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ لوگوں نے بہت سے مشروبات نئے بنا لئے ہیں۔ جن کے بارے میں میں نہیں جانتا کہ وہ کیا ہیں؟ میں تو بیس سال سے پانی، دودھ اور شہد کے سوا کوئی مشروب نہیں استعمال کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25314]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25314، ترقيم محمد عوامة 24230)
حدیث نمبر: 24231 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأوزاعي قال: حدثنا (أبو كثير) (١) قال: سمعت أبا هريرة قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الخمر من هاتين الشجرتين: من (العنبة) (٢) والنخلة" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خمر ان دو درختوں انگور اور کھجور سے بنتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25315]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25315، ترقيم محمد عوامة 24231)
حدیث نمبر: 24232 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: حدثنا الضحاك ابن عثمان قال: حدثني (بكير) (٢) بن عبد اللَّه بن الأشج قال: أراه عن عامر بن ⦗٢٢٩⦘ سعد ابن أبي وقاص قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أنهاكم عن قليل ما أسكر (كثيره) (٣) " (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر بن سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس چیز کے زیادہ سے نشہ آتا ہے میں تمہیں اس چیز کے کم سے منع کرتا ہوں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25316]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25316، ترقيم محمد عوامة 24232)
حدیث نمبر: 24233 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي جعفر عن الربيع عن أبي العالية أو غيره عن ابن مغفل قال: أنا شهدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن نبيذ الجر، وأنا شهدته رخص وقال:"اجتنبوا كل مسكر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مغفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ موجود تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑے کی نبیذ سے نہی ارشاد فرمائی۔ اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رخصت دی اور فرمایا:”ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25317]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25317، ترقيم محمد عوامة 24233)
حدیث نمبر: 24234 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن هبيرة عن علي قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن (الجعة) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جِعّہ (گندم اور جَو سے بنائی جانے والی) شراب سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25318]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25318، ترقيم محمد عوامة 24234)
حدیث نمبر: 24235 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن (إسماعيل بن سميع) (١) ⦗٢٣٠⦘ عن مسلم البطين قال: سألت أبا عمرو الشيباني (عن الجعة) (٢) فقال: شراب يصنع (باليمن) (٣) من الشعير.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم بطین سے روایت ہے، کہتے ہں کہ میں نے ابو عمرو شیبانی سے جِعّہ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے جواب میں ارشاد فرمایا: یہ ایک مشروب ہے جو یمن میں جَو سے بنایا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25319]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25319، ترقيم محمد عوامة 24235)
حدیث نمبر: 24236 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أبي الجويرية قال: سألت ابن عباس عن الباذق فقال: (سبق) (١) محمد الباذق، أنا أول العرب (سأل) (٢) ابن عباس عن ذلك (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الجویریۃ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے باذق… وہ شیرہ انگور جس کو ہلکا پکایا جائے اور وہ سخت ہوجائے … کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: باذق کے بارے میں سوال کرنے میں محمد نے پہل کرلی ہے۔ میں اہل عرب میں سے پہلا شخص تھا جس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے بارے میں سوال کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25320]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25320، ترقيم محمد عوامة 24236)
حدیث نمبر: 24237 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى (بن) (١) سعيد قال: بلغني عن عمر بن عبد العزيز قال: كان قوم على شراب، (فسكر) (٢) (رجل) (٣) منهم، فجلدهم كلهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر بن عبد العزیز کے بارے میں یہ بات پہنچی ہے۔ کہ کچھ لوگ شراب کی محفل میں شریک تھے ان میں سے ایک آدمی کو نشہ آگیا تو حضرت عمر بن عبد العزیز نے تمام شرکاء محفل کو کوڑے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25321]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25321، ترقيم محمد عوامة 24237)
حدیث نمبر: 24238 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن العلاء بن المنهال عن هشام ابن عروة قال: أتي عمر بن عبد العزيز بقوم (قعدوا) (١) على شراب (معهم) (٢) رجل صائم، (فضربه) (٣) وقال: ﴿فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ﴾ [النساء: ١٤٠] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس کچھ لوگوں کو لایا گیا۔ جو شراب پر اکٹھے بیٹھے تھے، ان میں ایک روزہ دار بھی تھا۔ آپ نے ان سب کو کوڑے لگوائے اور فرمایا۔ تم ان لوگوں کے ساتھ تب تک نہ بیٹھو جب تک کہ وہ کسی اور بات میں مشغول نہ ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25322]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25322، ترقيم محمد عوامة 24238)
حدیث نمبر: 24239 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن ربيعة بن النابغة عن أبيه عن علي عن النبي ﵇ (١) قال:"كنت نهيتكم عن هذه الأوعية، فاشربوا فيها واجتنبوا ما أسكر" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں ان برتنوں سے منع کرتا ہوں لیکن (اب) تم ان برتنوں میں پی لیا کرو۔ اور نشہ آور چیزوں سے اجتناب رکھو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25323]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25323، ترقيم محمد عوامة 24239)
حدیث نمبر: 24240 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة (عن أشعث) (١) بن أبي الشعثاء قال: قلت له: كان أبوك (يشرب) (٢) النبيذ؟ قال: نعم، حتى لقي عبد اللَّه بن عمر فنهاه عنه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ، اشعث بن ابی الشعشاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا۔ تمہارے والد نبیذ پیا کرتے تھے؟ اشعث نے کہا۔ ہاں، پیتے تھے یہاں تک کہ وہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ملے تو انہوں نے والد صاحب کو نبیذ سے منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25324]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25324، ترقيم محمد عوامة 24240)
حدیث نمبر: 24241 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) (عن) (٢) إسرائيل عن أبي إسحاق عن (عمرو) (٣) بن شرحبيل عن (عمر) (٤) قال: كان منادي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إذا قام إلى الصلاة نادى: ﴿لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى﴾ [النساء: ٤٣] (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت عمر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منادی یہ آواز لگاتا تھا۔ ”جب تم نشہ کی حالت میں ہو تو اس وقت نماز کے قریب بھی نہ جانا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25325]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25325، ترقيم محمد عوامة 24241)
حدیث نمبر: 24242 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن أبي بكر ⦗٢٣٢⦘ (ابن) (١) حفص عن ابن (٢) محيريز قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لتشربن طائفة من أمتي الخمر باسم يسمونها إياه" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن محریز سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”البتہ ضرور بالضرور میری امت کا ایک طبقہ شراب اس طرح پئے گا کہ وہ اس کا نام شراب کے علاوہ کوئی اور رکھے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25326]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25326، ترقيم محمد عوامة 24242)
حدیث نمبر: 24243 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن خالد بن دينار عن شيخ قال: (سمعت) (١) ابن عباس يقول: السكر من الكبائر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شیخ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سُنا: نشہ کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25327]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25327، ترقيم محمد عوامة 24243)
حدیث نمبر: 24244 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: حدثنا إسرائيل عن إبراهيم (بن) (١) مهاجر عن الشعبي عن النعمان بن بشير عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من الحنطة خمر، ومن الشعير خمر، ومن الزبيب خمر، ومن العسل خمر" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”گندم سے شراب ہوتی ہے۔ جَو سے شراب ہوتی ہے۔ کشمش سے شراب ہوتی ہے۔ شہد سے شراب ہوتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25328]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25328، ترقيم محمد عوامة 24244)
حدیث نمبر: 24245 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن فرات بن (سلمان) (١) عن رجل من جلساء القاسم عن عائشة قالت: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أول ما يكفئ أمتي عن الإسلام (لشراب) (٢) يقال: له الطلاء" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ــ”اسلام میں سب سے پہلے جو شرب گرائی گئی یہ وہ شراب ہے جس کو طلاء … انگور کے شیرہ کو پکار کر بنائی گئی شراب … کہا جاتا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25329، ترقيم محمد عوامة 24245)
حدیث نمبر: 24246 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حيان عن الشعبي (عن عائشة) (١) (قالت) (٢) : حدثت أشربة لو كانت (على) (٣) عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نهى عنها (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ ایسی نئی شرابیں تیار ہوگئی ہیں کہ اگر وہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں ہوتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے منع کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25330، ترقيم محمد عوامة 24246)