٢٥٣١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن معاوية بن صالح قال: حدثنا حاتم بن حريث عن مالك بن أبي مريم قال: تذاكرنا الطلاء فدخل علينا ⦗٢٢٧⦘ عبد الرحمن بن غنم فتذاكرناه فقال: حدثني أبومالك الأشجعي أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:" (يشرب) (١) أناس من أمتي الخمر يسمونها بغير اسمها، يضرب على رؤوسهم بالمعازف و (القينات) (٢) ، يخسف اللَّه بهم الأرض، ويجعل منهم القردة والخنازير" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن ابی مریم سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم نے باہم طلاء …انگور کے شیرہ کا پختہ مشروب … کا تذکرہ کیا۔ اس دوران عبد الرحمن بن غنم ہمارے پاس آئے تو ہم نے ان کو بھی مذاکرہ میں شریک کرلیا۔ تو انہوں نے فرمایا: مجھ سے ابومالک اشعری نے بیان کیا کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں سے کچھ لوگ شراب نوشی کریں گے لیکن وہ اس کا نام شراب نہیں رکھیں گے، ان کے سروں پر باجوں اور مغنیا ت کو بجایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کو زمین مین دھنسا دیں گے اور ان میں سے (کچھ کو) بندر اور خنزیر بنادیا جائے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25311، ترقيم محمد عوامة 24227)