☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأشربة← من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 41
صفحة 1 من 3
حديث رقم: 24207 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن أبي سلمة عن (١) عائشة (٢) (تبلغ) (٣) به النبي صلى الله عليه و آله وسلم (قال) (٤) :"كل شراب أسكر فهو حرام" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ اس روایت کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچاتی ہیں۔ ”ہر مشروب جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25290]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25290، ترقيم محمد عوامة 24207)
حديث رقم: 24208 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن علية عن ليث عن نافع عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كل مسكر حرام" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ حضر ت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ہر نشہ آور چیز خمر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25291، ترقيم محمد عوامة 24208)
حديث رقم: 24209 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (إسماعيل) (٢) بن علية عن ليث عن أبي عثمان عن القاسم بن محمد عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كل مسكر حرام" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25293، ترقيم محمد عوامة 24209)
حديث رقم: 24210 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا قبيصة عن سفيان عن علي بن بذيمة عن قيس بن حبتر عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كل مسكر حرام"] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25294، ترقيم محمد عوامة 24210)
حديث رقم: 24211 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن يزيد (بن) (١) أبي حبيب عن مرثد بن عبد اللَّه اليزني عن (ديلم) (٢) الحميري قال: سألت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا رسول اللَّه إنا بأرض باردة، (نعالج) (٣) (بها) (٤) ⦗٢٢١⦘ عملًا شديدًا، وإنا نتخذ شرابًا من هذا القمح نتقوى به على أعمالنا، (و) (٥) على برد (بلادنا) (٦) ، قال:"هل يسكر؟" قلت: نعم، (قال) (٧) :" (فاجتنبوه) (٨) "، [قال: ثم (جئته) (٩) من بين يديه فقلت له مثل ذلك، فقال:"هل يسكر؟" قلت: نعم، قال:"فاجتنبوه"] (١٠) ، قلت: إن الناس غير تاركيه قال:"فإن لم يتركوه فاقتلوهم" (١١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت دیلم حِمْیَری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم ایک ٹھنڈے علاقہ میں رہتے ہیں اور وہاں ہم سخت کام کرتے ہیں اور ہم گیہوں سے ایک قسم کا مشروب تیار کرتے ہیں جس کو پی کر ہم اپنے اعمال اور اپنے علاقوں کی ٹھنڈک پر تقویت حاصل کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا وہ نشہ آور ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس تم اس سے بچو۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (واپس) آیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی ہی بات (دوبارہ) کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا یہ مشروب نشہ آور ہوتا ہے۔“؟ میں نے عرض کیا۔ جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اس سے اجتناب کرو۔“ میں نے عرض کیا۔ لوگ تو اس مشروب کو چھوڑنے والے نہیں ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر لوگ اس مشروب کو نہ چھوڑیں تو تم ان سے قتال کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25295، ترقيم محمد عوامة 24211)
حديث رقم: 24212 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ملازم بن عمرو عن سراج بن عقبة عن عمته خالدة بنت طلق قالت: حدثني أبي، قال: كنا جلوسا عند نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) (فجاء) (٢) صحار عبد القيس، فقال: يا رسول اللَّه ما ترى في شراب نصنعه، من ثمارنا (قال) (٣) : فأعرض عنه النبي صلى الله عليه و آله وسلم حتى مسألة ثلاث مرات، ثم قام بنا النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) (فصلى) (٥) ، فلما قضى الصلاة، قال:"من السائل عن المسكر؟ يا ⦗٢٢٢⦘ (سائلًا) (٦) عن المسكر لا تشربه ولا تسقه أحدا من المسلمين، فوالذي نفس محمد بيده ما شربه قط رجل ابتغاء لذة سكره (فيسقيه) (٧) اللَّه خمرا يوم القيامة (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت خالدہ بنت طلق سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ مجھے میرے والد نے بیان کیا کہ ہم لوگ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ تو صحار عبد القیس آئے اور انہوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس مشروب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جسے ہم اپنے پھلوں سے تیار کرتے ہیں؟ راوی کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی یہ بات سن کر رُخ مبارک ان سے پھیرلیا۔ یہاں تک کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تین مرتبہ یہی سوال کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ہمیں لے کر اٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”نشہ آور مشروب کے بارے میں پوچھنے والا کون ہے؟ اے نشہ آور چیز کے بارے میں سوال کرنے والے! تم اس مشروب کو نہ خود پیو اور نہ ہی کسی مسلمان کو پلاؤ۔ پس قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ کوئی آدمی بھی ایسا نہیں ہے کہ اس نے کبھی نشے کی لذت طلبی کے لئے شراب کو پیا ہو اور پھر بروز قیامت حق تعالیٰ اس کو شراب پلائیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25296، ترقيم محمد عوامة 24212)
حديث رقم: 24213 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كل مسكر حرام" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور (مشروب) حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25297]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25297، ترقيم محمد عوامة 24213)
حديث رقم: 24214 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال نبي اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كل مسكر حرام" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد سے، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25298]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25298، ترقيم محمد عوامة 24214)
حديث رقم: 24215 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير عن الحسن ابن (عمرو) (٢) (عن الحكم) (٣) عن شهر بن حوشب عن أم سلمة قالت: ⦗٢٢٣⦘ نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن كل مسكر ومفتر (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر نشہ آور اور خرابی پیدا کرنے والی چیز سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25299، ترقيم محمد عوامة 24215)
حديث رقم: 24216 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن معرف بن (واصل) (١) عن محارب بن دثار عن ابن بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كنت نهيتكم عن الأشربة في ظروف الأدم، فأشربوا في كل وعاء غير أن لا تشربوا مسكرًا" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں سالن والے برتنوں میں مشروبات کے استعمال سے منع کیا کرتا تھا۔ لیکن اب تم ہر طرح کے برتن میں پی لیا کرو۔ صرف اس بات کا خیال کرو کہ تم نشہ آور چیز نہ پیو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25300، ترقيم محمد عوامة 24216)
حديث رقم: 24217 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن أبي (سنان) (١) عن محارب بن دثار عن ابن بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"اشربوا (في الأسقية) (٢) كلها ولا تشريوا مسكرًا" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام برتنوں میں پیو، لیکن تم نشہ آور چیز نہ پیو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25301، ترقيم محمد عوامة 24217)
حديث رقم: 24218 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٢ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) ابن علية عن (أبي) (٢) حيان عن أبيه عن مريم بنت (طارق) (٣) عن عائشة (أنها) (٤) قالت: كل مسكر حرام (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25302، ترقيم محمد عوامة 24218)
حديث رقم: 24219 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٣ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) ابن علية عن (أيوب) (٢) عن نافع عن ابن عمر قال: (كل) (٣) مسكر (حرام) (٤) ، (وقال) (٥) ابن عمر: كل مسكر (خمر) (٦) (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما (یہ بھی) فرماتے ہیں کہ ہر نشہ آور چیز خمر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25303، ترقيم محمد عوامة 24219)
حديث رقم: 24220 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن (أبي) (١) إسحاق عن أبي بردة قال: قال عمر: إن هذه الأنبذة تنبذ من خمسة أشياء: من التمر والزبيب والعسل والبر والشعير، فما (خمرته) (٢) منها ثم (عتقته) (٣) فهو خمر (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا فرمان ہے۔ یہ نبی ذیں پانچ چیزوں سے بنائی جاتی ہیں۔ کھجور سے۔ کشمش سے، شہد سے، گندم سے، جو سے، پس جس کو تو ڈھانک دے اور پھر اس کو عمدہ سے کے لئے چھوڑ دے تو یہ خمر کہلائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25304، ترقيم محمد عوامة 24220)
حديث رقم: 24221 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن المختار قال: سألت أنسًا عن النبيذ (فقال) (١) : نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الظروف (المزفتة) (٢) وقال:"كل ⦗٢٢٥⦘ مسكر حرام" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مختار سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزفت برتنوں سے منع کیا ہے اور فرمایا ہے ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25305، ترقيم محمد عوامة 24221)
حديث رقم: 24222 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن (أبي) (١) حيان (عن أبيه) (٢) عن مريم بنت طارق (قالت) (٣) : دخلت على عائشة في نساء من نساء (الأنصار) (٤) ، فجعلن (يسألنها) (٥) عن الظروف التي تنبذ فيها، فقالت: يا نساء المؤمنين (إنكن) (لتكترن) (٦) (ظروفًا) (٧) (وتسألن) (٨) (عنها) (٩) ما كان كثير منها على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فاتقين اللَّه، وما أسكر (إحداكن) (١٠) من الأشربة فلتجتنبه، وإن أسكر ماء (حبها) (١١) ، فإن (كل) (١٢) مسكر حرام (١٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مریم بنت طارق سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ میں انصار کی عورتوں کے ہمراہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئی۔ ان انصاری خواتین نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان برتنوں کے بارے میں پوچھنا شروع کیا جن میں نبیذ بنائی جاتی تھی؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے اہل ایمان کی عورتو! یقینا تم نے برتین بہت بڑھا لیئے ہیں اور ان کے بارے میں تم سوال کر رہی ہو۔ ان میں سے بہت سے برتن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں نہیں تھے۔ پس تم اللہ سے ڈرو، مشروبات میں سے جو مشروب تم میں سے کسی کو نشہ دے تو وہ اس مشروب سے اجتناب کرے۔ اگرچہ اس کے گھڑے کا پانی اس کو نشہ دے۔ کیونکہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25306، ترقيم محمد عوامة 24222)
حديث رقم: 24223 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية (عن ليث) (١) عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: قليل ما أسكر كثيره حرام.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں۔ جس چیز کا کثیر حصہ نشہ آور ہو اس کا قلیل حصہ بھی حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25307، ترقيم محمد عوامة 24223)
حديث رقم: 24224 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أبي حيان عن الشعبي عن ابن عمر قال: سمعت عمر بن الخطاب يخطب على منبر المدينة يقول: يا أيها الناس ألا إنه نزل تحريم الخمر يوم (نزل) (١) ، (وهي) (٢) من خمسة (أشياء) (٣) : من العنب والتمر والعسل والحنطة والشعير، والخمر ما خامر العقل (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہں ے کہ میں نے عمر بن خطاب کو مدینہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سُنا کہ وہ فرما رہے تھے۔ اے لوگو! خبردار، یقینا شراب کی حرمت نے جس دن نازل ہونا تھا وہ ہوگئی۔ اور یہ پانچ چیزوں سے بنائی جاتی ہے۔ انگور سے، کھجور سے، شہد سے، گندم سے اور جَو سے۔ اور خمر وہ چیز ہے جو عقل کو ڈھانپ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25308، ترقيم محمد عوامة 24224)
حديث رقم: 24225 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن السائب بن يزيد قال: قال عمر بن الخطاب: ذكر لي أن عبيد اللَّه وأصحابه شربوا شرابًا بالشام، وأنا سائل عنه، فإن كان (مسكرا) (٢) جلدتهم (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سائب بن یزید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا: مجھے بتلایا گیا ہے کہ عبید اللہ اور اس کے ساتھیوں نے ملک شام میں شراب نوشی کی ہے۔ میں اس بارے میں پوچھوں گا۔ پس اگر وہ نشہ آور ہوئی تو میں ان کو کوڑے لگاؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25309، ترقيم محمد عوامة 24225)
حديث رقم: 24226 مصنف ابن أبي شيبة
٢٥٣١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن معمر عن الزهري عن السائب بن يزيد قال: رأيت عمر يحدهم (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سائب بن یزید سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو دیکھا کہ آپ، انیں؟ حد لگا رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25310، ترقيم محمد عوامة 24226)