☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کی ٹوٹی ہوئی ہڈی وغیرہ کو مرد کا جوڑنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← عورت کی ٹوٹی ہوئی ہڈی وغیرہ کو مرد کا جوڑنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 24196 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (ابن) (١) خثيم عن عطاء في المرأة تنكسر، قال: لا بأس أن يجبّرها الرجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے اس عورت کے بارے میں جس کی ہڈی ٹوٹ جائے، مروی ہے، کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی اس کی ہڈی جوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25279]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25279، ترقيم محمد عوامة 24196)
حدیث نمبر: 24197 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن الوليد المزني عن امرأة من أهله عن عبد اللَّه بن (معقل) (١) أنه قال في امرأة بها جرح: يجعل (نطع) (٢) ثم (يقوره) (٣) ثم يداويها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مغفل کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے اس عورت کے بارے میں جس کو زخم لگا ہوا ہو۔ فرمایا: ایک چمڑا لے کر اس کو سوراخ کرلیا جائے اور پھر آدمی اس عورت کا علاج کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25280]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25280، ترقيم محمد عوامة 24197)
حدیث نمبر: 24198 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة قال: قلت لجابر ابن زيد: المرأة ينكسر منها الفخذ أو الذراع، أجبره؟ قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے پوچھا کہ ایک عورت کی ران یا کہنی ٹوٹ جاتی ہے تو کیا میں اس کو جوڑ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25281، ترقيم محمد عوامة 24198)
حدیث نمبر: 24199 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن غراب عن زمعة عن سلمة بن وهرام قال: سألت طاووسًا عن المرأة يكون بها الجرح: كيف يداويها الطبيب؟ قال: (يجيب) (١) موضع الجرح من الثوب، ثم يداويها الطبيب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن وہرام سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے زخمی عورت کے بارے میں سوال کیا کہ طبیب اس کا علاج کیسے کرے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ زخم کے مقام پر کپڑے کو شگاف دے دے اور پھر عورت کا علاج کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25282، ترقيم محمد عوامة 24199)
حدیث نمبر: 24200 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن ابن أبحر عن الشعبي سئل عن المرأة يكون بها الجرح، (قال) (١) : يخرق موضعه ثم يداويها الرجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ ان سے زخمی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا؟ انہوں نے فرمایا: زخم کے مقام پر (کپڑے کو) شگاف دے کر مرد طبیب اس کا علاج کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25283، ترقيم محمد عوامة 24200)
حدیث نمبر: 24201 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن جابر عن عامر في المرأة تنكسر، قال: لا بأس أن يجبرها الرجل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے ایسی عورت کے بارے میں جس کی ہڈی ٹوٹ جائے روایت ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ اس کو مرد پٹی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25284، ترقيم محمد عوامة 24201)
حدیث نمبر: 24202 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٨٥ - (١) حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي قال: سمعت ابن أبجر يقول: دع عشاء (الليل) (٢) إلا أن (تكون) (٣) صائمًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں ابن ابحر کو کہتے سُنا کہ تم رات کو کھانا چھوڑ دو الا یہ کہ تم دن کو روزے سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25285، ترقيم محمد عوامة 24202)