☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص یوں کہے: جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص یوں کہے: جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 23805 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي في رجل قال: يوم أشتري فلانا فهو حر، فاشتراه، قال: هو حر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر یوں کہے جس دن میں نے فلاں کو خریدا تو وہ آزاد ہے اور پھر اس کو خرید لے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24883، ترقيم محمد عوامة 23805)
حدیث نمبر: 23806 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن سلمة عن إبراهيم (قال: إذا) (١) قال: إن (اشتريت) (٢) هذا العبد فهو حر، فاشتراه فهو حر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ میں نے اس غلام کو خریدا تو یہ آزاد پھر اس کو خرید لے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24884، ترقيم محمد عوامة 23806)
حدیث نمبر: 23807 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبد اللَّه) (١) بن نمير عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يقول: يوم (أشتري) (٢) فلانا فهو حر، قال: يوم يشتريه فهو عتيق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جس دن میں فلاں کو خریدوں تو وہ آزاد ہے۔ اب جس دن بھی وہ اس کو خریدے گا وہ آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24885]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24885، ترقيم محمد عوامة 23807)
حدیث نمبر: 23808 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) يحيى بن سعيد قال: أخبرني (عبد) (٢) اللَّه ابن رفاعة الأنصاري قال: قيل لرجل: ذكر أنك (تريد أن) (٣) تبتاع فلانة: (وليدة) (٤) سموها، فقال الرجل: (إن ابتعتها فهي حرة) (٥) ، فزعم عبد اللَّه أنه سأل سعيد بن المسيب فقال: أما أنا فلا (أراه) (٦) شيئا، وأما عمر بن عبد العزيز فيأباه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن رفاعہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کو کہا گیا، تو فلاں باندی کو فروخت کرنے کا ارادہ کر رہا ہے، اس شخص نے کہا: اگر میں نے اس کو فروخت کردیا تو وہ آزاد ہے، حضرت عبد اللہ نے گمان کیا کہ حضرت سعید بن المسیب سے دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا: میں تو بہر حال کوئی خرابی نہیں سمجھتا، اور حضرت عمر بن عبد العزیز اس سے منع فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24886]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24886، ترقيم محمد عوامة 23808)
حدیث نمبر: 23809 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا...، (١) ، وكان القاسم وسالم (لا) (٢) يرخصان لأحد في طلاق أو عتاق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم اور حضرت سالم طلاق اور عتاق میں کسی کو مہلت نہ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24887]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24887، ترقيم محمد عوامة 23809)
حدیث نمبر: 23810 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٨٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن (الحسن) (١) في الرجل يقول: إن اشتريت فلانة فهي حرة، أو كل جارية اشتريتها عليك فهي حرة، أنه إن اشترى شيئا من ذلك فقد عتق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں باندی کو خریدا تو وہ آزاد، یا یوں کہے کہ ہر وہ باندی جو تجھ سے خریدوں وہ آزاد، تو اگر وہ اس سے کچھ خریدے تو وہ آزاد ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24888]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24888، ترقيم محمد عوامة 23810)