☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص سامان خریدنے کے بعد اُس میں عیب پائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص سامان خریدنے کے بعد اُس میں عیب پائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 23704 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن عامر في الرجل يشتري السلعة فيرى بها العيب، ثم (يعرضها) (١) على البيع (قال) (٢) : (ليس) (٣) له أن يردها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے سامان خریدنے کے بعد اس میں عیب پایا، پھر اس سامان کو فروخت کرنے کے لئے پیش کیا، تو اس کو اب واپس کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24777، ترقيم محمد عوامة 23704)
حدیث نمبر: 23705 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن عبيدة عن إبراهيم مثله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24778، ترقيم محمد عوامة 23705)
حدیث نمبر: 23706 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٧٩ - [ [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد عن شريح قال: إذا عرض الرجل السلعة على البيع بعد ما يرى الداء جازت عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص سامان میں عیب دیکھنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کے لئے پیش کرے تو اس پر بیع نافذ ہوجائے گی واپس کرنے کا اختیار ختم ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24779، ترقيم محمد عوامة 23706)
حدیث نمبر: 23707 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٧٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن ابن سيرين عن شريح قال: إذا اشترى (الرجل) (١) السلعة، ثم وطئها، أو عرضها على البيع بعد العيب (لزمته) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص باندی یا سامان خریدے پھر اس سے ہمبستری کرے یا اس کو عیب دیکھنے کے بعد فروخت کرنے کے لئے پیش کر دے تو اس پر بیع لازم ہوجائے گی خیار ختم ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24780، ترقيم محمد عوامة 23707)