☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کسی شخص کا دوسرے پر قرضہ ہو لیکن وہ اس کا انکار کر دے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 23394 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن ابن (معقل) (١) في الرجل يكون له على الرجل الدين فيجحده، ثم يقدر له على مال، قال: لا يعارضه، يؤدي وديعته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن معقل سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جس کا دوسرے پر دین تھا اس نے انکار کردیا پھر وہ اس کے لئے کسی مال پر قادر ہوگیا؟ فرمایا: وہ اس سے معاوضہ نہ کرے، وہ اس کی امانت اس کو واپس کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24436، ترقيم محمد عوامة 23394)
حدیث نمبر: 23395 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سفيان) (١) عن داود عن الشعبي قال: هو (أسعد) (٢) به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ ِاِس کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24437]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24437، ترقيم محمد عوامة 23395)
حدیث نمبر: 23396 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن عطاء قال: كان لرجل من أصحابنا على رجل (مال) (١) فجحده، ثم وقع له عندي شيء، فجاءني وسألني وسأل أصحابنا فقالوا: يأخذه، (وسألت) (٢) ابن (معقل) (٣) فقال: يؤدي أمانته، ويطلب حقه، فإن (كان) (٤) له بينة (أخذ بحقه) (٥) وإلا استحلفه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب میں سے ایک کا دوسرے شخص پر مال تھا، اس نے اس کا انکار کیا، پھر اُ س کی کوئی چیز میرے پاس آئی، وہ میرے پاس آیا اور مجھ سے سوال کیا، اور ہمارے اصحاب سے بھی دریافت کیا؟ انہوں نے کہا: وہ اس سے وصول کرے گا، پھر میں نے حضرت ابن معقل سے دریافت کیا؟ انہوں نے فرمایا: وہ اس کو امانت دے اور اس سے اپنا حق طلب کرے، اگر اس کے پاس گواہ ہیں تو اپنا حق وصول کرلے وگرنہ اُ س سے قسم اٹھوائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24438]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24438، ترقيم محمد عوامة 23396)
حدیث نمبر: 23397 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن خالد عن محمد بن سيرين أنه كان إذا سئل عن هذا قرأ هذه الآية: ﴿وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِهِ﴾ [النحل: ١٢٦] .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن سیرین سے جب اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے یہ آیت تلاوتی فرمائیَ: { وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُمْ بِہِ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24439]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24439، ترقيم محمد عوامة 23397)
حدیث نمبر: 23398 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن سعيد عن الحكم عن إبراهيم قال: يقبض ما لم يحلف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ قبضہ کرے گا جب تک قسم نہ اٹھوا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24440]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24440، ترقيم محمد عوامة 23398)
حدیث نمبر: 23399 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة قال: سألت الحكم عن الرجل يكون له على الرجل الدين فيجحده، فيقع له عنده المال، قال الحكم: قال إبراهيم: لا بأس أن يقبض ما لم (يخف) (١) أن يستحلف.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ ایک شخص پر دین ہے اور وہ اس کا انکار کرتا ہے، پھر اس کے بعد اس شخص کا مال آگیا؟ حضرت حکم نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اس کو خوف نہ ہو کہ اس سے قسم اٹھوائی جائے گی تو وہ قبضہ کرلے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24441]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24441، ترقيم محمد عوامة 23399)
حدیث نمبر: 23400 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام عن (أبيه) (١) قال: مكتوب في التوراة: لا تخن الخائن، خيانته (تكفيك) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ تورات میں لکھا ہوا ہے کہ: خائن کے ساتھ خیانت مت کر، اس کی خیانت تیرے لئے کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24443]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24443، ترقيم محمد عوامة 23400)
حدیث نمبر: 23401 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [وكيع قال: حدثنا] (١) مسكين أبو هريرة التيمي (قال) (٢) : سألت مجاهدًا عن (ذلك) (٣) فقال: (لا) (٤) (تخونه) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: اس کے ساتھ خیانت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24444، ترقيم محمد عوامة 23401)
حدیث نمبر: 23402 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن رجل عن الحسن قال: لا (تخونه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24445، ترقيم محمد عوامة 23402)
حدیث نمبر: 23403 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن الحارث عن أبي مكين أن أبا مجلز ويحيى بن عقيل قال أحدهما: رجل خانني فذهب مني (بدراهم) (١) فصارت له عندي دراهم، أفلا آخذ من دراهمه كما أخذ من (دراهمي) (٢) ؟ قال لي: لا (تأخذ) (٣) [لكي لا آخذ] (٤) ، قال (الآخر) (٥) : لكني آخذ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز اور یحییٰ بن عقیل، ان میں سے ایک نے فرمایا: ایک شخص نے میرے ساتھ خیانت کی اور میرے دراہم لے کر بھاگ گیا، پھر اس کے دراہم میرے پاس آگئے، تو کیا جس طرح اس نے میرے دراہم لئے ہیں اس کے دراہم لے لوں؟ انہوں نے کہا کہ مت لے تاکہ میں بھی نہ لوں۔ لیکن دوسرے نے جواب دیا کہ میں تولوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24446، ترقيم محمد عوامة 23403)
حدیث نمبر: 23404 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع عن الحسن قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أد الأمانة، ولا تخن من خانك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: امانت ادا کرو اور خائن کے ساتھ خیانت مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24447]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24447، ترقيم محمد عوامة 23404)
حدیث نمبر: 23405 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: لا بأس أن يقبض الذهب من الذهب والفضة من الفضة، ولا يقبض عروضا ولا حيوانًا من ذهب ولا فضة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ اگر سونے کا سونے کے ساتھ اور چاندی کا چاندی کے ساتھ مقاصہ کرے تو کوئی حرج نہیں، لیکن سامان اور حیوان کا سونا، چاندی کے ساتھ مقاصہ نہ کرے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہم بھی اسی طرح کہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24448، ترقيم محمد عوامة 23405)
حدیث نمبر: 23406 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن داود عن الشعبي قال: هو أسعد به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ کامیاب ہوگیا ہے اس کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24450، ترقيم محمد عوامة 23406)