☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 23121 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس على حوانيت السوق إذن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بازار کی دکانوں کے لئے اجازت ضروری نہیں ہے۔ (اجازت لینا ضروری نہیں ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24150، ترقيم محمد عوامة 23121)
حدیث نمبر: 23122 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص وابن علية وعبد السلام عن داود عن الشعبي قال: إذا فتح (السوقي) (١) بابه وجلس (فقد) (٢) (أذن) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب دکاندار دروازہ کھول کر بیٹھ جائے، تو اجازت شمار ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24151]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24151، ترقيم محمد عوامة 23122)
حدیث نمبر: 23123 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الأعمش قال: كان إبراهيم التيمي وإبراهيم النخعي وخيثمة وأصحابنا يأتونا في حوانيت السوق فلا (يزيدون) (١) على أن يقولوا: السلام عليكم، ثم يدخلون.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش سے مروی ہے حضرت ابراہیم التیمی اور حضرت ابراہیم نخعی، حضرت خیثمہ اور ہمارے اصحاب جب ہمارے پاس بازار کی دکان میں تشریف لاتے تو صرف السلام علیکم فرماتے پھر داخل ہوجاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24152]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24152، ترقيم محمد عوامة 23123)
حدیث نمبر: 23124 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن عمران بن (حدير) (١) عن عكرمة أنه قيل له: كان ابن عمر يستأذن على حوانيت السوق؟ فقال: ومن يطيق [ما كان (ابن) (٢) عمر يطيق] (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے کہا گیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بازار کی دکانوں میں جانے کی اجازت لیتے تھے؟ فرمایا جس چیز کی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما طاقت رکھتے تھے اس کی طاقت کون رکھ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24153]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24153، ترقيم محمد عوامة 23124)
حدیث نمبر: 23125 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كان ابن ⦗٤٣٢⦘ سيرين (يأتي) (١) في حجرة (بزي) (٢) (فيقول) (٣) : السلام عليكم، ثم يلج.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ ہماری دکان پر تشریف لاتے تو پہلے السلام علیکم فرماتے پھر داخل ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24154]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24154، ترقيم محمد عوامة 23125)
حدیث نمبر: 23126 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن شعيب قال: كان أبو العالية (يأتي) (١) في بيت (بري) (٢) فيقول: السلام عليكم ألج؟ فأقول: رحمك اللَّه! إنما هي السوق، فيقول: إن الرجل ربما [خلا على حسابه، (و) (٣) ربما] (٤) خلا على الدراهم يتفقدها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعیب سے مروی ہے کہ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ غلہ والے کمرے میں تشریف لاتے تو پوچھتے کہ السلام علیکم کیا میں داخل ہو جاؤں؟ میں نے عرض کیا اللہ آپ پر رحم فرمائے یہ تو بازار ہے! فرمانے لگے، بعض اوقات انسان اپنا حساب کر رہا ہوتا ہے اور بعض اوقات دراہم کو شمار کر رہا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24155]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24155، ترقيم محمد عوامة 23126)
حدیث نمبر: 23127 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: كنت مع مجاهد في سوق الكوفة وخيام للخياطين (مقبلة) (١) على السوق مما يلي دور (بني) (٢) البكاء، فقال: كان ابن عمر يستأذن في مثل هذه؟ قال: (وقلت) (٣) : كيف (كان) (٤) يصنع؟ قال: كان يقول: السلام عليكم ألج؟ ثم يلج (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں حضرت مجاہد کے ساتھ کوفہ کے بازار میں تھا، درزیوں کے خیمے (چبوترے) بنو البکّاء کے گھروں سے ملا ہوا جو بازار تھا اس کے سامنے نصب تھے، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان سے اس کی اجازت لیتے تھے۔ میں نے عرض کیا کس طرح کرتے تھے؟ فرمایا: وہ فرماتے تھے السلام علیکم کیا میں داخل ہوسکتا ہوں؟ پھر داخل ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24156]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24156، ترقيم محمد عوامة 23127)
حدیث نمبر: 23128 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (عبادة) (١) بن مسلم ⦗٤٣٣⦘ (الفزاري) (٢) عن درهم (أبي) (٣) عبيد المحاربي قال: رأيت عليا أصابته السماء (وهو) (٤) في السوق، فاستظل بخيمة الفارسي، فجعل الفارسي يدفعه عن خيمته و (جعل) (٥) علي يقول: إنما أستظل من المطر (٦) ، فأخبر الفارسي بعد أنه علي فجعل يضرب (٧) صدره (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت درھم ابو عبید المحاربی سے مروی ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بازار میں دیکھا کہ بارش شروع ہوگئی، آپ ایک فارسی کے خیمہ کے سایے میں کھڑے ہوگئے۔ وہ فارسی آپ کو دھکیلنے لگا۔ علی رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے کہ میں تو صرف بارش سے بچنے کے لیے یہاں رکا ہوں۔ بعد میں جب اس فارسی کو پتہ چلا کہ یہ علی رضی اللہ عنہ تھے تو وہ اپنے سینہ پر ہاتھ مارنے لگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24157]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24157، ترقيم محمد عوامة 23128)