☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 22999 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن [الشعبي عن عبد اللَّه بن عتبة وشريح في الرجل يبيع العبد وعليه دين قال] (١) : دينه على مولاه ولا يجاوز ثمنه، وإذا باعه وله مال فماله للذي ابتاعه -يعني المشتري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرض ہو، فرمایا: اس کا قرض آقا کے ذمہ ہے۔ اس کے ثمن سے تجاوز نہ کرے، اور اگر ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس مال ہو، تو اس کا مال مشتری کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24019]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24019، ترقيم محمد عوامة 22999)
حدیث نمبر: 23000 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا بيع العبد وعليه دين وله مال، فماله للذي ابتاعه. (ودينه على الذي باعه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی ایسا غلام فروخت کرے، جس پر قرض ہو اور اس کے پاس مال بھی ہو، تو اس کا مال مشتری کے لئے ہے، اور اس کا قرضہ فروخت کرنے والے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24020]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24020، ترقيم محمد عوامة 23000)
حدیث نمبر: 23001 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) ابن عون وهشام وأشعث عن محمد عن شريح في العبد (يباع) (٢) وعليه دين، قال: دينه على من باعه وأكل ثمنه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ کوئی ایسا غلام فروخت کرے جس پر قرضہ ہو، فرمایا: اس کا دین اس پر ہے جس نے اس کو فروخت کیا ہے، اور اس کے ثمن کو کھایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24021]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24021، ترقيم محمد عوامة 23001)
حدیث نمبر: 23002 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن (ابن) (١) سيرين أن (عبد الرحمن) (٢) بن (أُذَيْنة) (٣) أتى في عبد ركبه دين، فقال: ماله بدينه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن اذینہ کے پاس غلام لایا گیا جس پر قرضہ تھا، فرمایا: اس کے مال سے اس کا قرضہ اتارا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24022]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24022، ترقيم محمد عوامة 23002)