☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← من قال: الذهب بالذهب والفضة بالفضة
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 22
صفحة 2 من 2
حديث رقم: 22948 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا نصر بن (علي) (١) (الجهضمي) (٢) عن قيس بن رباح (الحداني) (٣) عن (ملكة) (٤) ابنة (هانئ) (٥) قالت: دخلت على عائشة وعليَّ (سواران) (٦) من فضة فقلت: يا أم المؤمنين! ⦗٣٨٤⦘ (أبيعهما) (٧) بدراهم؟ فقالت: (لا) (٨) ، الفضة بالفضة وزن بوزن مثل بمثل (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ملکہ فرماتی ہیں کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور میرے اوپر چاندی کے دو کنگن تھے۔ میں نے عرض کیا اے ام المؤمنین! کیا میں ان کو دراہم کے بدلے فروخت کرسکتی ہوں؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں چاندی کو چاندی کے بدلے برابر سرابر بیچو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23963، ترقيم محمد عوامة 22948)
حديث رقم: 22949 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٩٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان قال: سمعت عبد العزيز بن حكيم (١) يقول: شهدت ابن عمر وأتاه رجل من أهل البصرة فقال: إني جئت من عند قوم يصرفون الدراهم الصغار فيأخذون بها كبارا، قال: أيزدادون؟ قال: نعم! قال: لا! إلا وزنا بوزن (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کے پاس بصرہ کا ایک شخص آیا، اس نے عرض کیا میں ایسے لوگوں کے پاس سے آیا ہوں جو چھوٹے دراہم دے کر اس کی جگہ بڑے دراہم لیتے ہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا وہ زیادہ لیتے ہیں؟ اس شخص نے عرض کیا ہاں! آپ نے فرمایا: نہیں کرسکتے مگر برابر سرابر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23964، ترقيم محمد عوامة 22949)