☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مدبر غلام کی خدمت کی بیع
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← مدبر غلام کی خدمت کی بیع
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 22489 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابن جريج ⦗٢٤٥⦘ عن عطاء (قال) (١) : لا تباع خدمة (المدبر) (٢) إلا من نفسه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کی خدمت کی بیع مت کرو، مگر اپنے لئے۔ (آقا خود خرید سکتا ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23462، ترقيم محمد عوامة 22489)
حدیث نمبر: 22490 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) حماد بن زيد عن ابن أبي ذئب عن (قارظ) (٢) بن شيبة عن سعيد بن المسيب قال: لا بأس بخدمة المدبر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں مدبر غلام کی خدمت کی بیع میں کوئی حرج نہیں ہے اور حضرت زہری بھی یہی فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23463، ترقيم محمد عوامة 22490)
حدیث نمبر: 22491 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٦٥ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن زيد عن أيوب السختياني ويحيى بن عتيق عن ابن سيرين قال: لا بأس ببيع خدمة المدبر من نفسه] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مدبر غلام کی خدمت کو فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ اپنے لئے فروخت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23465، ترقيم محمد عوامة 22491)
حدیث نمبر: 22492 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن (١) يونس أن رجلين كان بينهما غلام (فأعتقاه) (٢) على أن يخدمهما ما (عاشا) (٣) ، فاشترى أحدهما من الآخر نصيب صاحبه فسئل عن ذلك ابن سيرين فلم ير به بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یونس سے مروی ہے کہ دو آدمیوں کا ایک غلام تھا، انہوں نے اس کو اس شرط پر آزاد کیا کہ وہ ان کی خدمت کرے گا جب تک زندہ رہیں، پھر ان میں ایک نے اپنے ساتھی کا حصہ خرید لیا، پھر حضرت ابن سیرین سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا آپ نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23466، ترقيم محمد عوامة 22492)
حدیث نمبر: 22493 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن شعبة عن الحكم عن أبي جعفر قال: باع النبي صلى الله عليه و آله وسلم خدمة (مدبر) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مدبر غلام کی خدمت کو فروخت فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23467، ترقيم محمد عوامة 22493)