☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اس شخص کے بیان میں جو اس بات کا قائل ہے کہ مسلمان اپنی طے شدہ شروط کے مطابق معاملات کریں گے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 22454 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) يحيى بن أبي زائدة عن عبد الملك عن ⦗٢٣٦⦘ عطاء قال: بلغنا أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) قال:" (المؤمنون) (٣) عند شروطهم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان اپنی شروط کے مطابق معاملہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23424، ترقيم محمد عوامة 22454)
حدیث نمبر: 22455 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن خالد بن محمد عن شيخ من بني كنانة قال: سمعت عمر يقول: المسلم عند (شرطه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمان اپنی شرط کے موافق معاملہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23425، ترقيم محمد عوامة 22455)
حدیث نمبر: 22456 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن عامر عن شريح قال: المسلمون عند شروطهم ما لم يُعصّ اللَّه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ مسلمان اپنی شرط کے موافق معاملہ کرے گا جب تک کہ اس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23426]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23426، ترقيم محمد عوامة 22456)
حدیث نمبر: 22457 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (شبيب) (١) بن غرقدة قال: سمعت شريحًا يقول: لكل مسلم شرطه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر مسلمان کے لئے اپنی شرط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23427]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23427، ترقيم محمد عوامة 22457)
حدیث نمبر: 22458 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: جاءت امرأة إلى الشعبي فقالت: إن ابنتي بيعت على شرط أن لا تباع (قال) (١) : ابنتك على شرطها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ ایک خاتون حضرت شعبی رحمہ اللہ کی خدمت میں آئی اور عرض کیا: میری بیٹی نے اس شرط پر بیع کی ہے کہ اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا، آپ نے فرمایا تمہاری بیٹی اپنی شرط پر ہے۔ (اس شرط پر عمل کرنا ضروری ہے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23428]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23428، ترقيم محمد عوامة 22458)
حدیث نمبر: 22459 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن (نسير) (١) بن ⦗٢٣٧⦘ (ذعلوق) (٢) (الثوري) (٣) عن عمرو بن راشد الأشجعي أن رجلا اشترى من رجل بعيرًا وهو مريض فاستثنى البائع جلده، (فبرأ) (٤) البعير، فاختصما إلى عمر (فأرسلهما) (٥) إلى علي فقال علي: يقوم البعير في السوق فيكون له (شروى) (٦) جلده (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن راشد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے کسی سے اونٹ خریدا وہ اونٹ بیمار تھا، بائع نے اونٹ کی کھال کا استثناء کردیا، پھر اونٹ بعد میں ٹھیک ہوگیا، وہ دونوں اپنا جھگڑا لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بازار میں اونٹ کی قیمت لگائی جائے اور اس کو کھال کی مثل دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23429]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23429، ترقيم محمد عوامة 22459)
حدیث نمبر: 22460 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٣٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن هشام عن ابن سيرين عن شريح قال: له شرواه] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23430]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23430، ترقيم محمد عوامة 22460)
حدیث نمبر: 22461 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر عن زيد في رجل باع من رجل بعيرًا واشترط رأسه (فقال) (١) : له شروى الرأس (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے کسی کو اونٹ فروخت کیا اور سری کی شرط لگا دی، آپ نے فرمایا اس کو سری کے مثل دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23431]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23431، ترقيم محمد عوامة 22461)
حدیث نمبر: 22462 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن محمد قال: باع رجل من رجل (١) بعيرًا مريضًا، و (اشترط) (٢) رأسه و (مسكه) (٣) ⦗٢٣٨⦘ (فبرأ) (٤) البعير فلم ينحره فقال له شريح: أعطه شرواه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو بیمار اونٹ فروخت کیا اور اس کی سری اور کھال کی شرط لگا دی (مستثنیٰ کردیا) اونٹ ٹھیک ہوگیا اور اس شخص نے اس کو ذبح نہ کیا، حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو اس کا مثل دیا جائے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح رحمہ اللہ دونوں نے مثل کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23432، ترقيم محمد عوامة 22462)
حدیث نمبر: 22463 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن جعفر عن أبيه عن علي قال: المسلمون عند شروطهم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مسلمان اپنی شرطوں کے موافق معاملہ کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23434]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23434، ترقيم محمد عوامة 22463)
حدیث نمبر: 22464 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن يزيد بن يزيد (بن) (١) جابر عن إسماعيل بن (عبيد اللَّه) (٢) عن عبد الرحمن بن غنم قال: قال عمر: إن مقاطع الحقوق عند الشروط (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: حقوق کا خاتمہ شرط کے موافق ہونا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23435، ترقيم محمد عوامة 22464)