٢٣٤٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن محمد قال: باع رجل من رجل (١) بعيرًا مريضًا، و (اشترط) (٢) رأسه و (مسكه) (٣) ⦗٢٣٨⦘ (فبرأ) (٤) البعير فلم ينحره فقال له شريح: أعطه شرواه.
Translation: اردو ترجمہ
حضر ت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو بیمار اونٹ فروخت کیا اور اس کی سری اور کھال کی شرط لگا دی (مستثنیٰ کردیا) اونٹ ٹھیک ہوگیا اور اس شخص نے اس کو ذبح نہ کیا، حضرت شریح رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو اس کا مثل دیا جائے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت شریح رحمہ اللہ دونوں نے مثل کا فیصلہ فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23432، ترقيم محمد عوامة 22462)