☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يهدي إلى الرجل، أو يبعث إليه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في الرجل يهدي إلى الرجل، أو يبعث إليه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 21
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 22402 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن يحيى بن هانئ قال: أخبرني أبو حذيفة عن عبد الملك بن محمد عن عبد الرحمن بن علقمة قال: قدم على النبي صلى الله عليه و آله وسلم وفد ثقيف فأهدوا إليه هدية، فقال:"هدية أم صدقة؟" (قالوا) (١) : هدية، (قال) (٢) :"إن الهدية يطلب بها وجه الرسول وقضاء الحاجة، وإن الصدقة يبتغى بها وجه اللَّه"، قالوا: لا، بل هدية فقبلها منهم، وشغلوه عن الظهر (حتى صلاها مع) (٣) العصر (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن علقمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم 5 کی خدمت میں ثقیف کا وفد حاضر ہوا۔ انہوں نے کچھ ہدیہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ انہوں نے عرض کیا ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہدیہ سے اللہ کے رسول کی خوشنودی طلب کی جاتی ہے اور حاجت پوری کی جاتی ہے۔ اور صدقہ سے اللہ کی خوشنودی طلب کی جاتی ہے۔ انہوں نے عرض کیا نہیں یہ ہدیہ ہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے قبول فرما لیا۔ اور انہوں نے حضور کو ظہر کے تمام وقت مشغول رکھا (یعنی پاس بیٹھے رہے) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کو عصر کے ساتھ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23371، ترقيم محمد عوامة 22402)
حديث رقم: 22403 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٢ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقبل الهدية ويثبت ما هو خير منها] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی 5 ہدیہ قبول فرماتے اور اس سے بدلہ میں دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23372]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23372، ترقيم محمد عوامة 22403)
حديث رقم: 22404 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) هشام عن أيوب ابن ميسرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أهد لمن لا يهدي لك، وعد من لا يعودك" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ایوب بن میسرہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 نے ارشاد فرمایا: اس شخص کو ہدیہ دو جو تمہیں ہدیہ نہیں دیتا۔ اور اس کی عیادت کرو جو تمہاری عیادت نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23373]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23373، ترقيم محمد عوامة 22404)
حديث رقم: 22405 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (زيد) (١) بن الحباب عن (حسين) (٢) ابن واقد قال: حدثني عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه أن سلمان لما أتى المدينة أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بهدية على طبق فوضعها بين يديه فقال:"ما هذا؟" قال: صدقة عليك وعلى أصحابك، (قال) (٣) :"إني لا آكل الصدقة"، فرفعها ثم أتاه من الغد بمثلها فقال:"ما هذا؟" فقال: هدية لك (٤) ، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لأصحابه:"كلوا" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بریدہ سے مروی ہے کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب مدینہ حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک پلیٹ میں ہدیہ لے کر حاضر ہوئے، اس کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کیا ہے؟ حضرت سلمان نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب پر صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں صدقہ نہیں کھاتا۔ انہوں نے وہ ہدیہ اٹھوا دیا (یعنی واپس کردیا) پھر اگلے دن اسی طرح لے کر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کیا ہے؟ حضرت سلمان نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23374]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23374، ترقيم محمد عوامة 22405)
حديث رقم: 22406 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان عن معمر عن الزهري عن السائب ابن يزيد قال: قال عمر: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يعطيني (العطاء) (١) فأقول: يا رسول اللَّه أعطه من هو أحق إليه مني، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"خذه فإما أن تموله، وإما أن تصدق به، وما جاءك من هذا المال وأنت غير سائل ولا (مشرف) (٢) فخذه، وما لا فلا تتبعه نفسك" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کچھ عطا فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول 5! جو مجھ سے زیادہ ضرورت مند ہے اس کو عطاء فرما دیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لے لو، یا تم اس کو جمع کرتے جاؤ یا پھر اس کو صدقہ کردو۔ جو مال تم کو بغیر سوال کیے اور بنا طلب مل جائے تو اس کو لے لیا کر اور جو بنا مانگے نہ ملے تو اس کے پیچھے مت پڑا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23375]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23375، ترقيم محمد عوامة 22406)
حديث رقم: 22407 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا هشام بن سعد عن زيد ابن أسلم عن أبيه قال: سمعت عمر بن الخطاب يقول: أرسل إليّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم (بمال) (١) فرددته، فلما جئته به (قال) (٢) :"ما حملك (على) (٣) أن ترد ما أرسلت به اليك؟" قال: قلت (لي) (٤) يا رسول (اللَّه) (٥) (٦) أن خيرًا لك (ألا) (٧) تأخذ من الناس، قال:"إنما ذاك أن تسأل الناس، وما جاءك من غير مسألة فإنما (هو) (٨) ⦗٢٢١⦘ رزق (رزقكه) (٩) اللَّه" (١٠) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرے لئے کچھ مال بھیجا جو میں نے واپس کردیا۔ پھر جب میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: جو مال میں نے تمہارے طرف بھیجا تھا اس کو واپس کرنے پر کس چیز نے تمہیں ابھارا؟ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول 5! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا: تمہارے لئے یہی بہتر ہے کہ تم لوگوں سے کچھ مت لینا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس وقت ہے جب تم خود لوگوں سے سوال کرو۔ جو تمہارے پاس بغیر سوال کے آئے وہ اللہ کا عطاء کردہ رزق ہے جو اللہ تمہیں عطا فرما رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23376]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23376، ترقيم محمد عوامة 22407)
حديث رقم: 22408 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن عمارة أن الأسود أهدى إلى شريح ناقة فقبلها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود رحمہ اللہ نے حضرت شریح رحمہ اللہ کو ایک اونٹنی ہدیہ دی جو انہوں نے قبول فرما لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23377]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23377، ترقيم محمد عوامة 22408)
حديث رقم: 22409 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم أن شريحًا أهدى للأسود ناقة، فسال علقمة فقال: ما ترى؟ قال: أخوك أكرمك، أرى أن تقبلها، فقبلها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے حضرت اسود رحمہ اللہ کو اونٹنی ہدیہ دی۔ انہوں نے حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق دریافت فرمایا کہ آپ رضی اللہ عنہ کی کیا رائے ہے؟ حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہارے بھائی نے تمہارا اکرام کیا ہے میرے خیال میں تم قبول کرلو۔ حضرت اسود نے وہ قبول فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23378]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23378، ترقيم محمد عوامة 22409)
حديث رقم: 22410 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٧٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: ربما أهدى (ابن) (١) الهيثم إلى إبراهيم (الجملة) (٢) من (القصب) (٣) فيقبلها] (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابو الھیثم حضرت ابراہیم کانے/بانس کی لکڑی کا گٹھہ ہدیہ میں دیتے جن کو وہ قبول فرما لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23379]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23379، ترقيم محمد عوامة 22410)
حديث رقم: 22411 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال (١) : حدثنا الأعمش قال: أهدي إلى إبراهيم طلا فكان حلوًا فنبذه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کو ایک شیرہ ہدیہ دیا گیا جو کہ میٹھا تھا۔ آپ رحمہ اللہ نے اس کو پھینک (گرا) دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23380]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23380، ترقيم محمد عوامة 22411)
حديث رقم: 22412 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أسامة بن زيد عن عمر بن عبد العزيز قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"تهادوا تذهب السخيمة، ⦗٢٢٢⦘ تصفاحوا يذهب الغل"] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہدیہ دیا کرو اس سے حسد ختم ہوجاتا ہے۔ اور آپس میں مصافحہ کیا کرو اس سے کینہ اور بغض ختم ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23381]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23381، ترقيم محمد عوامة 22412)
حديث رقم: 22413 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن قيس (ابن) (١) (يسير) (٢) بن (عمرو) (٣) عن أبيه أن أويسا القرني (عري) (٤) فكساه أبي، فقبله (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس بن یسیر بن عمرو اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت اویس قرنی بےلباس تھے، میرے والد نے ان کو کپڑے ہدیہ دئیے۔ انہوں نے قبول فرما لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23382]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23382، ترقيم محمد عوامة 22413)
حديث رقم: 22414 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) عن محمد بن (مهزم) (٢) عن محمد بن (واسع) (٣) (الأزدي) (٤) قال: لا يطيب هذا المال إلا من أربع خلال: سهم (فيء) (٥) المسلمين، أو تجارة من حلال، أو إعطاء من أخ مسلم عن ظهر يد، (أو) (٦) ميراث في كتاب اللَّه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن واسع الازدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں چار صورتوں کے علاوہ مال حلال نہیں ہے۔ مسلمانوں کی غنیمت کا مال یا حلال تجارت ہو، یا کوئی مسلمان بھائی ہدیہ دے، یا اللہ کی کتاب کے مطابق میراث کا حصہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23383]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23383، ترقيم محمد عوامة 22414)
حديث رقم: 22415 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ليث عن مجاهد في رجل عرض عليه رجلان مالا، أحدهما أخ مسلم والآخر (١) قرابة مع السلطان، من أيهما يقبل (قال) (٢) : من القرابة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو دو آدمی مال دینا چاہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مسلمان بھائی ہے اور دوسرا بادشاہ کا رشتہ دار، وہ کس کا قبول کرے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: رشتہ دار سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23384]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23384، ترقيم محمد عوامة 22415)
حديث رقم: 22416 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ابن جريج عن عطاء قال: قال أبو الدرداء: إذا وصل أحدكم أخاه فليقبل صلته، وإن كان محتاجًا إليه فلينفقه، وإن كان (مستغنيًا) (١) عنه فليضعه في أهل الحاجة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں جب تم میں سے کسی کو تمہارا کوئی بھائی ہدیہ دے تو اس کے ہدیہ کو قبول کرلو۔ پھر اگر وہ محتاج ہو تو اس کو خرچ کرے۔ اور اگر وہ مستغنی ہے (مال دار ہے) تو کسی ضرورت مند کو دے دے۔ (اس پر خرچ کر دے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23385]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23385، ترقيم محمد عوامة 22416)
حديث رقم: 22417 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن الأعمش قال: ولدت امرأة للمسيب غلامًا، فاشترى له خيثمة (ظئرا) (١) ، فأرسل بها إليه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش سے مروی ہے کہ حضرت مسیب رحمہ اللہ کی اہلیہ نے بچہ جنا۔ حضرت خیثمہ نے ان کے لئے ایک دایہ اور اگر مجھے پائے کھانے کی دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23386]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23386، ترقيم محمد عوامة 22417)
حديث رقم: 22418 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عمر بن عبيد الطنافسي عن الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: قال: النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تردوا الهدية واجيبوا الداعي، ولا تضربوا المسلمين" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہدیہ کو رَدْ نہ کرو اور دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرو، اور مسلمانوں کو مت مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23387]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23387، ترقيم محمد عوامة 22418)
حديث رقم: 22419 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن أبي حازم ⦗٢٢٤⦘ عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لو أهدي اليّ ذراع (لقبلته) (٢) ، ولو دعيت إلى كراع (لأجبت) (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر مجھے ایک ذراع (کپڑا) ہدیہ دیا جائے تو میں اس کو ضرور قبول کرتا ہوں۔ اور اگر مجھے پائے کھانے کی دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23388]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23388، ترقيم محمد عوامة 22419)
حديث رقم: 22420 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن ليث عن مجاهد عن ابن (عمر) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من سأل باللَّه فأعطوه ومن أهدى اليكم كراعا فأقبلوه" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو اللہ کے لئے سوال کرے اس کو عطاء کرو۔ اور جو تمہیں بکری کی پنڈلی بھی ہدیہ دے اس کو قبول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23389]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23389، ترقيم محمد عوامة 22420)
حديث رقم: 22421 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٣٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي (قرة) (١) الكندي عن سلمان قال: أتيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم بهدية على طبق فقال:"لأصحابه (كلوا) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور 5 کی خدمت میں پلیٹ میں ہدیہ لے کر حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23390]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23390، ترقيم محمد عوامة 22421)