٢٣٣٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن يحيى بن هانئ قال: أخبرني أبو حذيفة عن عبد الملك بن محمد عن عبد الرحمن بن علقمة قال: قدم على النبي صلى الله عليه و آله وسلم وفد ثقيف فأهدوا إليه هدية، فقال:"هدية أم صدقة؟" (قالوا) (١) : هدية، (قال) (٢) :"إن الهدية يطلب بها وجه الرسول وقضاء الحاجة، وإن الصدقة يبتغى بها وجه اللَّه"، قالوا: لا، بل هدية فقبلها منهم، وشغلوه عن الظهر (حتى صلاها مع) (٣) العصر (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن علقمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم 5 کی خدمت میں ثقیف کا وفد حاضر ہوا۔ انہوں نے کچھ ہدیہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟ انہوں نے عرض کیا ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہدیہ سے اللہ کے رسول کی خوشنودی طلب کی جاتی ہے اور حاجت پوری کی جاتی ہے۔ اور صدقہ سے اللہ کی خوشنودی طلب کی جاتی ہے۔ انہوں نے عرض کیا نہیں یہ ہدیہ ہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے قبول فرما لیا۔ اور انہوں نے حضور کو ظہر کے تمام وقت مشغول رکھا (یعنی پاس بیٹھے رہے) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کو عصر کے ساتھ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23371، ترقيم محمد عوامة 22402)